HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

5001

5001- وقال الحافظ شمس الدين بن الجزري في كتاب أسنى المطالب في مناقب علي بن أبي طالب: أخبرنا شيخنا الإمام المحدث جمال الدين محمد بن يوسف بن محمد بن مسعود السرمدي مشافهة، أنبأنا شيخنا الإمام أبو الثناء محمود بن محمد بن محمود المقرئ: أنبأنا شيخنا أبو أحمد عبد الصمد بن أبي الجيش، أنبأنا أبو محمد يوسف بن عبد الرحمن بن علي، أنبأنا والدي، أنبأنا محمد بن ناصر الحافظ، أنبأنا أبو بكر محمد بن أحمد ابن علي بن خلف أنبأنا عبد الرحمن السلمي، أنبأنا عبد الله بن موسى السلامي، أنبأنا الفضل بن عياش الكوفي، أنبأنا الحسين بن هارون الضبي، حدثنا عمر بن حفص بن غياث عن أبيه عن جعفر بن محمد عن أبيه عن علي بن الحسين عن أبيه عن علي بن أبي طالب قال: "رآني رسول الله صلى الله عليه وسلم حزينا، فقال: يا ابن أبي طالب أراك حزينا؟ قلت هو كذلك، قال: فمر بعض أهلك يؤذن في أذنك، فإنه دواء للهم، قال: ففعلت فزال عني"، قال الحسين: فجربته فوجدته كذلك، قال حفص بن غياث جربته فوجدته كذلك، قال عمر بن حفص جربته فوجدته كذلك، قال الحسين بن هارون جربته فوجدته كذلك، قال الفضل جربته فوجدته كذلك، قال عبد الله ابن موسى جربته فوجدته كذلك، قال عبد الرحمن جربته فوجدته كذلك، قال أبو بكر جربته فوجدته كذلك، قال ابن الجزري: لم أسمع ابن ناصر يقول فيه شيئا، بل جربته فوجدته كذلك، قال أبو محمد يوسف جربته فوجدته كذلك، قال عبد الصمد جربته فوجدته كذلك، قال أبو الثناء جربته فوجدته كذلك، قال ابن الجزري: ولم أسمع شيخنا السرمدي يقول شيئا ولكن جربته فوجدته كذلك، قلت وسمعت هذا الحديث من الحافظ تقي الدين محمد بن فهد بسماعه من الجزري حسن التسلسل، ولم أر في رجاله من تكلم فيه بقدح.
5001: ۔۔ حافظ شمس الدین بن جزری (اپنی کتاب) اسنی المطالب میں مناقب علی بن ابی طالب (رض) کے ذیل میں بیان فرمات ہیں، ہمیں ہمارے شیخ امام محمد ث جمال الدین محمد بن یوسف بن محمد بن مسعود سرمدی نے ہمارے روبرو یہ خبر دی کہ ہمارے شیخ امام ابو الثناء محمود بن محمد بن محمود مقری نے ہم کو خبر دی کہ ہم کو ہمارے شیخ ابو احمد عبدالصمد بن ابی الجیش نے خبر دی کہ ہم کو ابوبکر محمد بن احمد بن علی بن خلف نے خبر دی کہ ہم کو عبدالرحمن سلمی نے خبر دی کہ ہم کو عبداللہ بن موسیٰ سلامی نے خبر دی کہ ہم کو فضل بن عیاش کوفی نے خبر دی کہ ہم کو حسین بن ہارون ضبی نے خبر دی کہ ہم کو عمر بن حفص بن غیاث نے اپنے والد حسین (رض) سے اور انھوں نے اپنے والد حضرت علی بن ابی طالب (رض) سے روایت کی۔
حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رنجیدہ خاطر دیکھ کر دریافت فرمایا : اے ابن ابی طالب ! میں تجھے رنجیدہ دیکھ رہا ہوں ؟ میں نے عرض کیا : ہاں بات ایسی ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اپنے کسی گھر کے فرد کو حکم دے کہ وہ تیرے کان میں اذان کہہ دے، کیونکہ یہ (رنج و ) غم کی دوا ہے۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : چنانچہ میں نے اس پر عمل کیا اور مجھ سے رنج و غم کی ساری کیفیت چھٹ گئی ۔ حسین (رض) فرماتے ہیں : میں نے اس کو آزمایا اور اسی طرح پایا۔ (واقعی یہ رنج و غم کی دوا ہے) حفص بن غیاث فرماتے ہیں : میں نے اس کا تجربہ کای اور واقعۃ ایسا پایا۔ عمر بن حفص فرماتے ہیں : میں نے اس کا تجربہ کیا اور واقعۃ ایسا پایا۔ حسین بن ہارون کہتے ہیں میں نے اس کا تجربہ کیا واقعۃ ایسا پایا۔ فضل فرماتے ہیں میں نے اس کا تجربہ کیا اور واقعۃ ایسا پایا۔ عبداللہ بن موسیٰ فرماتے ہیں : میں نے اس کا تجربہ کیا اور واقعۃ ایسا پایا، عبدالرحمن فرماتے ہیں میں نے اس کا تجربہ کیا اور واقعۃ ایسا پایا ابوبکر فرماتے ہیں میں نے اس کا تجربہ کیا اور واقعہ ایسا پایا۔ ابن الجوزی رحمۃ اللہ عیہ فرماتے ہیں میں نے ابن ناصر کو اس کے متعلق اور کچھ فرماتے نہیں سنا سوا اس کے کہ میں نے اس کا تجربہ کیا اور واقعۃ ایسا پایا۔
ابو محمد یوسف فرماتے ہیں میں نے اس کا تجربہ کیا اور واقعہ ایسا پایا۔ عبدالصمد کہتے ہیں میں نے اس کا تجربہ کیا اور واقعۃ ایسا پایا، ابو الثناء فرماتے ہیں میں نے اس کا تجربہ کیا اور واقعہ ایسا پایا۔ ابن الجزری فرماتے ہیں میں نے اپنے شیخ سرمدی کو اس کے سوا کچھ کہتے نہیں سنا کہ میں نے اس کا تجربہ کیا اور ایسا ہی پایا۔
(علامہ سیوطی (رح) فرماتے ہیں) میں کہتا ہوں کہ میں یہ حدیث تقی الدین محمد بن فہد سے سنی تو انھوں نے بڑے اچھے تسلسل سے امام جزری سے اس کا سماع کیا اور میں نے اس کے رجال میں کسی راوی کو ایسا نہیں پایا جس پر کسی کا عیب لگایا جائے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔