HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

5016

5016- عن درمك بن عمرو عن أبي إسحاق عن البراء "أن رجلا جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم فشكى إليه الوحشة، فقال أكثر من أن تقول: سبحان الملك القدوس رب الملائكة والروح، جللت السموات والأرض بالعزة والجبروت، فقالها ذلك الرجل فذهب عنه الوحشة ". "ابن السني طس والخرائطي في مكارم الأخلاق وابن شاهين وأبو نعيم كر" قال في المغني درمك بن عمرو عن أبي إسحاق له حديث واحد تفرد به، وقال في الميزان: درمك بن عمرو عن أبي إسحاق تفرد بخبر منكر، قال أبو حاتم مجهول، وقال عق: لا يتابع على حديثه، وقال طس: لا يعرف إلا به وقال ابن شاهين: حسن غريب
5016: ۔۔ (درمک بن عمرو عن ابی اسحاق عن البراء) حضرت براء (رض) فرماتے ہیں ایک شخص رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا اور اپنی وحشت (اور تنہائی کا شکوہ کیا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو یہ وظیفہ زیادہ پڑھنے کی تلقین فرمائی :
سبحان الملک المقدوس رب الملائکۃ والروح، جللت السموات والارض بالعزۃ والجبروت۔
پاک ہے بادشاہ برکت والا جو ملائکہ اور روح الامین (جبرئیل (علیہ السلام)) کا رب ہے۔ (اے اللہ بیشک تو) نے آسمانوں اور زمین کو اپنی عزت و طاقت کے ساتھ عظمت بخشی۔
اس آدمی نے یہ کلمات کہے تو اس کی وحشت دور ہوگئی۔ (ابن السنی، الاوسط للطبرانی، الخرائطی فی مکارم الاخلاق، ابن شاہین، ابو نعیم، ابن عساکر)
کلام : ۔۔۔ المغنی میں ہے درمک بن عمرو کی ابو اسحاق سے ایک ہی روایت ہے اور وہ اس میں متفرد ہے۔ میزان میں ہے کہ درمک بن عمرو ابو اسحاق سے منکر خبر کو تفردا روایت کرتا ہے۔ ابو حاتم (رح) فرماتے ہیں (درمک) مجہود ہے۔ علامہ عقیلی (رح) فرماتے ہیں ان کی حدیث کا کوئی تابع (مثال) نہیں ملتی۔ امام طبرانی فرماتے ہیں : درمک اسی روایت کے ساتھ معروف ہے۔ ابن شاہین (رح) فرماتے ہیں : یہ روایت حسن غریب ہے۔ میزان الاعتدال 2/26 بحوالہ کنز ج 2 ص 663

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔