HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

5020

5020- "أنس رضي الله عنه" عن أبان عن أنس "أنه دخل على الحجاج ابن يوسف، فعرض عليه أربعمائة فرس مائة جذع، ومائة ثني ومائة رباع، ومائة قارح، ثم قال: يا أنس هل رأيت عند صاحبك مثل هذا؟ يعني النبي صلى الله عليه وسلم، فقال أنس: قد والله رأيت عنده خيرا من هذا، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: الخيل ثلاثة: رجل ارتبط فرسا في سبيل الله فروثها وبولها ولحمها ودمها في ميزان صاحبها يوم القيامة ورجل ارتبط فرسا يريد بطنها، ورجل ارتبط فرسا رياء وسمعة، فهو في النار، وهي خيلك يا حجاج، فغضب الحجاج وقال: أما والله لولا خدمتك رسول الله صلى الله عليه وسلم، وكتاب أمير المؤمنين إلي فيك لفعلت بك وفعلت، قال: كلا، لقد احترزت منك بكلمات لا أخاف من سلطان سطوته، ولا من شيطان عتوه، فسري عن الحجاج، فقال: علمناهن يا أبا حمزة، فقال: لا والله إني لا أراك لهن أهلا، فلما كان مرضه الذي مات فيه دخل عليه أبان، فقال: يا أبا حمزة أريد أن أسألك، قال: قل ما تشاء، قال: الكلمات التي طلبهن منك الحجاج؟ فقال: إي والله إني أراك لهن أهلا، خدمت رسول الله صلى الله عليه وسلم عشر سنين، ففارقني وهو عني راض، وأنت خدمتني عشر سنين وأنا أفارقك وأنا عنك راض، إذا أصبحت وإذا أمسيت فقل: بسم الله، والحمد لله، محمد رسول الله، لا قوة إلا بالله، بسم الله على ديني، ونفسي، بسم الله على أهلي ومالي، بسم الله على كل شيء أعطانيه ربي، بسم الله خير الأسماء، بسم الله رب الأرض والسماء، بسم الله الذي لا يضر مع اسمه داء، بسم الله افتتحت وعلى الله توكلت، لا قوة إلا بالله، لا قوة إلا بالله، لا قوة إلا بالله، والله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، لا إله إلا الله الحليم الكريم لا إله إلا الله العلي العظيم، تبارك الله رب السموات السبع ورب العرش العظيم ورب الأرضين، وما بينهما، والحمد لله رب العالمين، عز جارك، وجل ثناؤك، ولا إله غيرك، اجعلني في جوارك من شر كل ذي شر، ومن شر الشيطان الرجيم، إن وليي الله الذي نزل الكتاب وهو يتولى الصالحين، فإن تولوا فقل حسبي الله لا إله إلا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم". "أبو الشيخ في الثواب".
5020: ۔۔ (انس (رض)) ابان (رح) سے مروی ہے وہ حضرت انسب سے روایت کرتے ہیں، حضرت انس (رض) ایک بار (دعوت کی غرض سے) حجاج بن یوسف کے پاس تشریف لے گئے۔ حجاج نے آپ (رض) کو اپنا مال دکھایا جس میں چار سو گھوڑے تھے، سو گھوڑے دو سال کے بعد تیسرے سال میں داخل تھے، سو گھوڑے دوسرے سال میں داخل تھے، سو گھوڑے پانچویں سال میں داخل تھے اور سو گھوڑے قارح دانت والے تھے۔
پھر حجاج نے کہا : اے انس ! کیا تو نے اپنے ساتھی کے پاس کبھی اتنا مال دیکھا تھا۔ اس خبیث کی مراد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تھی۔ حضرت انس (رض) نے فرمایا : بالکل، اللہ کی قسم ! اس سے بھی اچھا مال دیکھا تھا۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا تھا : گھوڑے تین قسم کے ہوتے ہیں : ایک وہ گھوڑا جو مالک نے اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے باندھا ہو۔ اس کے بال، اس کا پیشاب ، اس کا گوشت اور اس کا خون قیامت کے دن، اس کے میزان کے پلڑے میں رکھا جائے گا۔ دوسرا گھوڑا جس کو کسی نے افزائش نسل کے لیے رکھا ہو اور تیسرا وہ گھوڑا جس کو کسی نے افزائش ریاء شہرت اور دکھاوے کے لیے باندھا ہو ایسا شخص جہنم میں جائے گا۔ اے حجاج تیرے تمام گھوڑے اسی تیسری قسم کے ہیں۔
حجاج غضب آلود ہوگیا۔ بولا : اللہ کی قسم ! اگر تو نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت نہ کی ہوتی اور امیر المومنین نے مجھے تیری رعایت کا خط نہ لکھا ہوتا تو دیکھتا میں تیرے ساتھ کیا کچھ کرتا۔ حضرت انس (رض) نے ارشاد فرمایا : ہرگز نہیں (اللہ کی قسم) میں تجھ سے ایسے کلمات کی بدولت پناہ میں آگیا ہوں کہ اب مجھے کسی بادشاہ کے ظلم کا اور کسی شیطان کی سرکشی کا کام خوف ذرہ بھر نہیں۔ پھر واقعی حجاج کا غصہ چھٹ گیا اور وہ بولا : اے ابو حمزہ ! (حجاج نے انس کی کنیت بطور ادب استعمال کی) وہ کلمات مجھے بھی سکھا دیجیے حضرت انس نے فرمایا : اللہ کی قسم ! نہیں ، میں تجھے ان کلمات کا اہل نہیں پاتا۔
حضرت ابان (رح) راوی حدیث فرماتے ہیں جب آپ (رض) کی وفات کا وقت قریب آیا تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اے ابو حمزہ ! میں آپ سے کوئی سوال کرنا چاہتا ہوں ؟ فرمایا : بولو کیا چاہتے ہو ؟ ابان (رح) نے عرض کیا : وہ کلمات جو آپ سے حجاج نے پوچھے تھے فرمایا : ہاں، اللہ کی قسم ! میں تم کو ان کا اہل سمجھتا ہوں۔ سنو ! میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دس سال خدمت کی پھر آپ مجھ سے جدا ہونے لگے تو آپ مجھ سے راضی تھے آپ نے فرمایا : تم نے میری دس سال خدمت کی ہے اور میں تم کو چھوڑ کر جارہا ہوں اور میں تم سے راضی ہوں۔ لہٰذا تم (کو یہ عطیہ ہے کہ) جب بھی صبح و شام کا وقت ہوا کرے یہ پڑھا کرو :
بسم اللہ ، والحمد لله ، محمد رسول اللہ ، لا قوة الا بالله ، بسم اللہ علی دينى ، ونفسي ، بسم اللہ علی أهلي ومالي ، بسم اللہ علی كل شئی أعطانيه ربي ، بسم اللہ خير الاسماء ، بسم اللہ رب الارض والسماء ، بسم اللہ الذی لا يضر مع اسمه داء ، بسم اللہ افتتحت وعلی اللہ توکلت ، لا قوة الا بالله ، لا قوة الا بالله ، لا قوة الا بالله ، والله أكبر ، اللہ أكبر ، اللہ أكبر ، اللہ أكبر ، لا إله الا اللہ الحليم الكريم لا إله الا اللہ العلي العظيم ، تبارک اللہ رب السموات السبع ورب العرش العظيم ، ورب الارضين ، وما بينهما ، والحمد لله رب العالمين ، عز جارک ، وجل ثناؤك ، ولا إله غيرك ، اجعلني في جو ارک من شر کل ذی شر ، ومن شر الشيطان الرجيم ، ان وليي اللہ الذی نزل الکتاب وهو يتولی الصالحين ، فان تولوا فقل حسبی اللہ لا إله الا هو عليه توکلت وهو رب العرش العظيم ۔(ابو الشیخ فی الثواب)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔