HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

5114

5114- "شداد بن أوس" عن مطرف بن عبد الله بن الشخير عن رجل من أهل بلقين، قال: "دخلت أنا وصاحب لي على شداد بن أوس فقال: أذودكما حديثا كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعلمناه في الحضر والسفر؟ فأملى علينا وكتبناه: بسم الله الرحمن الرحيم: اللهم إني أسألك الثبات في الأمر، وأسألك عزيمة الرشد، وأسألك شكر نعمتك، وأسألك حسن عبادتك، وأسألك يقينا صادقا، وأسألك قلبا سليما، وأسألك من خير ما تعلم، وأعوذ بك من شر ما تعلم، وأستغفرك لما تعلم، إنك أنت علام الغيوب، قال شداد: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا شداد بن أوس إذا رأيت الناس يكنزون الذهب والفضة فأكنز أنت هؤلاء الكلمات ". "كر".
5114: ۔۔ (شداد بن اوس) مطرف بن عبداللہ بن شخیر ابلتین کے کسی شخص سے روایت کرتے ہیں کہ میں اور میرا ایک ساتھی شداد بن اوس کے پاس گئے۔ حضرت شداد (رض) نے فرمایا :
میں تم دونوں کو ایک حدیث بتاتا ہوں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں سفر و حضر میں سکھاتے تھے :
پھر آپ (رض) نے و دعا والی حدیث ہم کو املاء کرائی اور ہم نے لکھ لی :
اللهم إنى أسألک الثبات في الامر ، وأسألک عزيمة الرشد ، وأسألک شکر نعمتک ، وأسألک حسن عبادتک ، وأسألك يقينا صادقا ، وأسألک قلبا سليما ، وأسألک من خير ما تعلم ، واعوذ بک من شر ما تعلم ، واستغفرک لما تعلم إنك أنت علام الغيوب۔
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ اے اللہ ! میں تجھ سے دین میں ثابت قدمی کا سوال کرتا ہوں، سیدھی راہ پر مضبوطی کا سوال کرتا ہوں، تیری نعمتوں پر شکر کی توفیق کا سوال کرتا ہوں، تیری اچھی طرح عبادت کرنے کا سوال کرتا ہوں، سچے یقین کا سوال کرتا ہوں، قلب سلیم کا سوال کرتا ہوں، ہر خیر کا سوال کرتا ہوں جو تیرے علم میں ہے، ہر شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، جو تیرے علم میں ہے اور ان گناہوں سے مغفرت مانگتا ہوں جو تیرے علم میں ہیں۔ یا ارحم الراحمین۔
شداد (رض) نے فرمایا مجھے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے شداد بن اوس ! جب تو لوگوں کو دیکھے کہ وہ سونا چاندی جمع کرنے میں مشغول ہیں تو تو ان کلمات کا خزانہ کرلینا۔ (رواہ ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔