HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

5961

5961- لا ترضين أحدا بسخط الله، ولا تحمدن أحدا على فضل الله، ولا تذمن أحدا على ما لم يؤتك الله، فان رزق الله لا يسوقه إليك حرص حريص ولا يرده عنك كراهة كاره، وإن الله بقسطه وعدله جعل الروح والراحة في الرضا، واليقين، وجعل الهم والحزن في السخط والشك. "طب هب حب عن ابن مسعود".
٥٩٦١۔۔۔ اللہ تعالیٰ کو ناراض کرکے ہرگز کسی کو راضی نہ کرنا، اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے مقابلہ میں ہرگز کسی کی تعریف نہ کرنا، اور جو چیز اللہ تعالیٰ نے تمہیں عطا نہیں کی اس کی وجہ سے کسی کی ہرگز مذمت نہ کرنا، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ کی عطا اور رزق کو کسی حریص کی لالچ کھینچ سکتی ہے اور نہ کسی ناراض ہونے والے کی ناراضگی روک سکتی ہے۔
تشریح :۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے عدل و انصاف کے ذریعہ راحت و آرام کو (اپنی) رضا مندی اور یقین میں رکھتا ہے جبکہ غم و پریشانی کو (اپنی) ناراضگی اور شک میں رکھا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان، ابن حبان ، عن ابن مسعود)
اس حدیث میں کئی امور قابل توجہ ہیں، اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے مراد، برادری کنبے اور معاشرے کے رسم و رواج کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کے احکام سے دانستہ طور پر روگردانی کرنا، اور جو چیز اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی حاصل ہوتی ہے اس پر کسی انسان کی تعریف کرنا، مثلاً مریضوں کو شفا دینا، مصائب سے نجات بخشنا، اولاد دینا، اکثر مشرک لوگ کہتے ہیں ! پس بابا حضور کی نظر ہے، جبکہ بابا حضور پر کیا بیت رہی ہے کسی کو کچھ خبر نہیں، اور اگلی چیز یہ فرمائی کہ جو چیز اللہ تعالیٰ نے تمہیں عطا نہیں کی اس پر کسی کی مذمت و برائی نہ کرنا، کہ یہ منحوس کہاں سے آٹپکے، ہمارا چلتا کاروبار بند کردیا، ہماری تجارت خسارے میں رہی، یہ لوٹ کر کھا گئے، تو ایسے تنگ نظر لوگوں کو خوب سمجھ لینا چاہیے کسی کی لالچ تمہارا رزق اپنی طرف نہیں کھینچ سکتی ہے اور کسی دشمنی کی دشمنی اسے روک سکتی ہے اس کے بعد راحت و آرام کا سبب بتایا کہ قضائے الٰہی اور خداوندی فیصلے پر سر تسلیم خم کرنا، اور یقین کامل رکھنا اس کا سبب ہے اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اور رزق کی تقسیم میں شک غم و پریشانی کا باعث ہے تفصیل کے لیے ” فطرتی و نفسیاتی باتیں “ مطبوعہ نور محمد کراچی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔