HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

6191

6191- الزهد أن تحب ما يحب خالقك وأن تبغض ما يبغض خالقك وأن تتحرج من حلال الدنيا كما تتحرج من حرامها، فإن حلالها حساب وحرامها عذاب، وأن ترحم جميع المسلمين كما ترحم نفسك، وأن تتحرج عن الكلام فيما لا يعنيك كما تتحرج من الحرام، وأن تتحرج من كثرة الأكل كما تتحرج من الميتة التي قد اشتد نتنها، وأن تتحرج من حطام الدنيا وزينتها كما تتحرج من النار، وأن تقصر أملك في الدنيا، فهذا هو الزهد في الدنيا. "الديلمي عن أبي هريرة".
٦١٩١۔۔۔ زہد یہ ہے کہ جس بات کو تمہارا خالق پسند کرے اسے پسند کرو، اور جسے وہ ناپسند کرے اس سے تم بھی بغض رکھو، اور دنیا کی حلال چیزوں سے تم ایسے بچو جیسے دنیا کی حرام چیزوں سے بچتے ہو، اس واسطے دنیا کی حلال چیزیں حساب (کا ذریعہ) ہیں، اور اس کی حرام چیزیں عذاب (میں مبتلا کرنے کا باعث) ہیں اور تم تمام مسلمانوں پر ایسے ہی رحم کرو جیسے اپنے آپ پر رحم کرتے ہو اور تم لایعنی (فضول) باتوں کو زبان پر لانے سے ایسے ہی احتراز و اجتناب کرو جیسے حرام باتوں کی گفتگو سے بچتے ہو، اور زیادہ کھانے سے تم اسی طرح پرہیز کرو جیسے تم اس مردار کے کھانے سے پرہیز کرتے ہو جو سخت بدبودار ہوچکا ہو اور تم دنیا کے سازو سامان اور زیب وزینت سے ایسے ہچکچاؤ جیسے آگ سے بچتے ہو، اور تم دنیا میں اپنی امید کو محدود رکھو یہی دنیا سے بےرغبتی اور زہد ہے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
تشریح :۔۔۔ دنیا کی حلال چیزوں کو جائز طریقے پر استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں، مال کی کمائی اور صرف کے بارے میں سوال ہوگا نعمتوں کے متعلق پوچھ گچھ ہوگی، تمام مسلمانوں پر رحم یہ ہے کہ ہر انسان چاہتا ہے کہ میں ناز جہنم سے بچوں تو دوسروں کے لیے بھی یہی ولولہ اس کے دل میں موجزن ہو، زیب وزینت حدود وقیود میں جائز ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔