HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

6195

6195- هل منكم أحد يريد أن يؤتيه الله عز وجل علما من غير تعلم؟ وهدى بغير هداية؟ هل منكم أحد يريد أن يذهب الله عنه العمى ويجعله بصيرا؟ ألا من رغب في الدنيا وطال فيها أمله أعمى الله تعالى قلبه على قدر ذلك، ومن زهد في الدنيا وقصر أمله فيها أعطاه الله تعالى علما بغير تعلم وهدى بغير هداية، ألا سيكون بعدكم قوم لا يستقيم لهم الملك إلا بالقتل والتجبر، ولا الغني إلا بالعجز والبخل، ولا المحبة إلا بالاستخراج في الدين واتباع الهوى، ألا فمن أدرك ذلك الزمان منكم فصبر للفقر وهو يقدر على الغنى وصبر للذل وهو يقدر على العز وصبر للبغضة وهو يقدر على المحبة لا يريد بذلك إلا وجه الله عز وجل أعطاه الله ثواب خمسين صديقا. "حل عن الحسن" مرسلا
٦١٩٥۔۔۔ کیا تم میں سے کوئی چاہتا ہے کہ اسے بغیر سیکھے علم عطا ہو اور بغیر کسی کی رہنمائی کے ہدایت ملے ؟ کیا تم میں سے کوئی چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے دل کے اندھے پن کو دور کرکے اسے بصیرت افروز بنا دے ؟ تو آگاہ ہو ! جو دنیا میں بےحد رغبت کرنے لگا اللہ تعالیٰ اس کے دل کو اندھا کر دے گا جتنا وہ دنیا کی طرف راغب ہوا ہوگا، اور جو دنیا سے بےرغبت ہوا اور اپنی امید کوتاہ کی، تو اللہ تعالیٰ اسے بغیر سیکھے علم دے گا اور بغیر کسی رہنمائی کے ہدایے بخشے گا۔
خبردار ! تمہارے بعد ایک قوم ہوگی جن کی حکومت صرف قتل و ظلم سے قائم رہے گی ، اور ان کی مالداری عاجزی اور بخل سے ہوگی، اور محبت یوں قائم ہوگی کہ وہ دین میں نئی باتیں نکالیں گے اور خواہشات کی پیروی کریں گے، سو تم میں سے جو کوئی وہ زمانہ پائے اور پھر مالداری پر قدرت کے باوجود فقر کے لیے اور عزت پر قدرت کے باوجود ذلت پر اور محبت کے ہوتے ہوئے بغض کے لیے صبر کرے اور ان تمام باتوں سے مقصود اللہ تعالیٰ کی رضا ہو تو اللہ پچاس صدیقین کا ثواب عطا فرمائیں گے۔ (الحلیۃ عن الحسن، مرسلاً )

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔