HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

6232

6232- كيف أنتم إذا شبعتم من ألوان الطعام؟ قالوا: أو يكون ذلك؟ قال: نعم، قد أدركتموه أو من قد أدركه منكم، فكيف إذا غدا أحدكم في حلة وراح في أخرى؟ قالوا: ويكون ذلك؟ قال: كأنكم قد أدركتموه، أو من قد أدركه منكم، كيف أنتم إذا سترتم بيوتكم كما تستر الكعبة؟ قالوا: رغبة عن الكعبة؟ قال: لا ولكن من فضل تجدونه قالوا: نحن خير اليوم أو يومئذ؟ قال: بل أنتم اليوم أفضل. "هناد عن سعد وابن مسعود".
٦٢٣٢۔۔۔ تمہاری اس وقت کیا حالت ہوگی جب تم رنگ برنگے کھانوں سے سیر ہوگے ؟ لوگوں نے عرض کی : کیا ایسے ہوگا ؟ آپ نے فرمایا : ہاں، تم اس شخص کو پالو گے یا تم میں سے کوئی اسے دیکھ لے گا، اس وقت کیسا حال ہوگا جب تمہارا ایک شخص صبح ایک جوڑے میں شام دوسرے جوڑے میں کرے گا ؟ لوگوں نے عرض کی : کیا یہ بھی ہوگا ؟ آپ نے فرمایا : گویا کہ تم نے اسے پالیا یا تم میں سے کوئی اسے پالے گا، تمہارا اس وقت کیا حال ہو رہا ہوگا جب تم اپنے گھروں کو ایسے ہی پردہ پوش کرو گے جیسے خانہ کعبہ کو کیا جاتا ہے، لوگوں نے عرض کی : کیا کعبہ سے بےرغبتی کی بنا پر ؟ آپ نے فرمایا : نہیں، بلکہ اس زائد مال کے ذریعہ جو تم حاصل کرو گے۔ لوگوں نے عرض کی : کیا ہم آج بہتر ہیں یا اس دن بہتر ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا : نہیں، بلکہ تم آج افضل ہو۔ (ھناد عن سعد وابن مسعود)
تشریح :۔۔۔ یہ دور نبوت کے قریب عہد کی بات ہے، جبکہ موجودہ زمانہ میں ان باتوں کو تو معمولی تصور کیا جاتا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔