HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

6852

6852- كان عيسى ابن مريم يسيح، فإذا أمسى أكل بقل الصحراء، وشرب الماء القراح، وتوسد التراب، ثم قال: عيسى ابن مريم ليس له بيت يخرب، ولا ولد يموت، طعامه بقل الصحراء، وشرابه الماء القراح، وساده التراب، فلما أصبح ساح، فمر بواد، فإذا فيه رجل أعمى مقعد مجذوم، قد قطعه الجذام، السماء من فوقه، والوادي من تحته، والثلج عن يمينه، والبرد عن يساره، وهو يقول: الحمد لله رب العالمين ثلاثا، فقال له عيسى ابن مريم: يا عبد الله على ما تحمد الله وأنت أعمى مقعد مجذوم قد قطعك الجذام؟ السماء من فوقك، والوادي من تحتك، والثلج عن يمينك والبرد عن يسارك؟ قال: يا عيسى أحمد الله إذ لم أكن الساعة ممن يقول: إنك إله أو ابن إله أو ثالث ثلاثة. "الديلمي وابن النجار عن جابر"
٦٨٥٢۔۔۔ عیسیٰ (علیہ السلام) چلتے رہتے شام ہوتی تو صحرا کی کوئی سبزی کھالیتے اور صاف پانی پی لیتے، مٹی کو تکیہ بنا لیتے، پھر فرمایا : عیسیٰ بن مریم کا کوئی گھر نہ تھا جو خراب ہوتا اور نہ کوئی بیٹا تھا جو مرتا، ان کا کھانا صحرا کی سبزی اور ان کا مشروب صاف پانی اور ان کا تکیہ مٹی تھی۔
صبح ہوتی تو پھر چل پڑتے، ایک وادی سے گزرے تو وہاں ایک اندھا اپاہج شخص دیکھا جو جذام میں مبتلا تھا، جذام نے اس کے (گوشت) ٹکڑے کر دئیے تھے، (اس عالم میں کہ) اوپر آسمان ، نیچے وادی ، دائیں جانب برف بائیں جانب اولے، اور وہ کہہ رہا تھا، الحمدللہ رب العالمین تین بار، تو عیسیٰ (علیہ السلام) نے اس سے فرمایا : اے اللہ کے بندے ! تو کس بات پر اللہ تعالیٰ کی تعریف کررہا جبکہ تو نابینا، اپاہج اور کوڑھی ہے کوڑھ نے تیر ےٹکڑے کر رکھے ہیں ؟ تیرے اوپر آسمان، تیرے نیچے وادی تیری دائیں طرف برف بائیں طرف اولے ہیں ؟ وہ شخص بولا : اے عیسیٰ ! میں اس وقت اللہ تعالیٰ کی تعریف کررہا ہوں جبکہ کوئی یہ کہنے والا نہیں کہ آپ الہ کے بیٹے یا تین میں سے تیسرے ہیں۔ (الدیلمی وابن النجار عن جابر (رض))
تشریح :۔۔۔ یعنی عیسیٰ (علیہ السلام) نہ خودالہ ہیں نہ خدا کے بیٹے اور نہ تین میں سے تیسرے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔