HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

7469

7469- إن الله تبارك وتعالى إذا كان يوم القيامة ينزل إلى العباد ليقضي بينهم، وكل أمة جاثية، فأول من يدعو به رجل جمع القرآن، ورجل قتل في سبيل الله، ورجل كثير المال، فيقول الله تعالى للقارئ ألم أعلمك ما أنزلت على رسولي؟ قال: بلى يا رب، قال: فماذا عملت فيما علمت؟ قال: كنت أقوم به آناء الليل وآناء النهار، فيقول الله: كذبت، وتقول له الملائكة: كذبت، ويقول الله له: بل أردت أن يقال: فلان قارئ، فقد قيل ذلك، ويؤتى بصاحب المال، فيقول الله له: ألم أوسع عليك حتى لم أدعك تحتاج إلى أحد؟ قال: بلى يا رب، قال: فماذا عملت فيما آتيتك؟ قال: كنت أصل الرحم، وأتصدق، فيقول الله له: كذبت، وتقول الملائكة: كذبت، ويقول الله: بل أردت أن يقول فلان جواد، فقد قيل ذلك، ويؤتى بالذي قتل في سبيل الله، فيقول الله له: فيما ذا قتلت؟ فيقول: أمرت بالجهاد في سبيلك، فقاتلت حتى قتلت، فيقول الله له: كذبت، وتقول الملائكة: كذبت، ويقول الله: بل اردت أن فلان جريء، فقد قيل ذلك. يا أبا هريرة أولئك الثلاثة أول خلق الله تسعر بهم النار يوم القيامة. "ت ك" عن أبي هريرة
٧٤٦٩۔۔۔ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لیے ان میں فیصلہ کرنے کی غرض سے جلوہ افروز ہوں گے، اس وقت ہر امت (شدت خوف سے) گٹھنوں کے بل بیٹھی ہوگی، سب سے پہلے حامل قرآن کو بلایا جائے گا، پھر جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں مارا گیا، اور پھر وہ شخص جو بہت زیادہ مالدار تھا۔
اللہ تعالیٰ قاری قرآن سے فرمائیں گے : کیا میں نے تجھے وہ (وحی) نہیں سکھائی جسے میں نے اپنے رسول پر نازل کیا ؟ وہ عرض کرے گا : کیوں نہیں اے میرے رب ! اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تو تم نے اپنے علم پر کیا عمل کیا ؟ وہ عرض کرے گا : میں رات دن کی گھڑیوں میں اس کی حفاظت کرتا رہا، اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائیں گے : جھوٹ کہتے ہو ، اور فرشتے بھی اس سے کہیں گے جھوٹ بولتے ہو، اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے، بلکہ تیرا ارادہ یہ تھا کہ یہ کہا جائے کہ فلاں (بڑا) قاری ہے، سو یہ تو کہا جا چکا۔
پھر اس شخص کو لایا جائے گا جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کیا گیا، اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا، تو کس لیے قتل کیا گیا ؟ وہ عرض کرے گا : مجھے آپ کے راستہ میں جہاد کا حکم دیا گیا، تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے : جھوٹ بولتے ہو، فرشتے بھی کہیں گے تم جھوٹ کہتے ہو، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : بلکہ تمہارا ارادہ یہ تھا کہ یوں کہا جائے فلاں بڑا بہادر ہے سو یہ تو کہا جا چکا، ابوہریرہ ! پوری مخلوق میں یہی تین شخص ایسے ہوں گے کہ ان سے قیامت کے روز جہنم کو بھڑکایا جائے گا۔ (ترمذی، حاکم عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ یہ تو وہ لوگ ہوں گے جنہیں محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر یہ کارنامے انجام دئیے، اور جو لوگ صرف لوگوں کی دلجوئی اور خوشی کے لیے کوئی کام کرتے ہیں ان کا کیا ہوگا ؟

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔