HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

7537

7537- يؤمر بناس من الناس يوم القيامة إلى الجنة، حتى إذا دنوا منها واستنشقوا ريحها ونظروا إلى قصورها، وإلى ما أعده الله لأهلها فيها، نودوا أن اصرفوهم عنها، لا نصيب لهم فيها، فيرجعون بحسرة ما رجع الأولون بمثلها، فيقولون: ربنا لو أدخلتنا النار قبل أن ترينا ما أريتنا من ثوابك، وما أعددت فيها لأوليائك كان أهون علينا، قال: ذاك أردت منكم يا أشقياء، كنتم إذا خلوتم بارزتموني بالعظائم، وإذا لقيتم الناس لقيتموهم مخبتين، تراؤن الناس بخلاف ما تعظموني من قلوبكم، هبتم الناس ولم تهابوني، وأجللتم الناس ولم تجلوني، وتركتم للناس ولم تتركوا لي فاليوم أذيقكم العذاب مع ما حرمتم من الثواب. "طب حل هب كر" وابن النجار عن عدي بن حاتم.
٧٥٣٧۔۔۔ قیامت کے روز کچھ لوگوں کو جنت کی طرف (جانے کا) حکم دیا جائے گا، یہاں تک کہ وہ اس کے قریب پہنچ جائیں گے، اس کی خوشبوسونگھیں گے اور اس کے محلات اور ان چیزوں کی طرف دیکھیں گے جو اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کے لیے تیار کررکھی ہیں۔ (اچانک) انھیں پکارا جائے گا، کہ ان لوگوں کو واپس پلٹ دو ، ان کا جنت میں کچھ حصہ نہیں ، تو وہ حسرت سے واپس ہوں گے جیسے پہلے لوگ اسی حسرت سے واپس ہوئے، وہ عرض کریں گے : اے ہمارے پروردگار ! اگر آپ ہمیں اپنا ثواب دکھانے اور جو کچھ آپ نے اپنے اولیاء کے لیے تیار کیا ہے ، ان سب کے دکھانے سے پہلے جہنم میں داخل کردیتے تو ہمارے لیے اتنی مشقفت نہ ہوتی۔
اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : اے بدبختو ! مجھے تم سے یہ چاہتا تھا ( دنیا میں تمہاری یہ حالت تھی کہ) جب تم تنہا ہوتے تو
عظمتوں کے ذریعہ میرے سامنے آتے، اور جب لوگوں سے ملتے تو بڑی عاجزی کرتے، اپنے دلوں سے میری جو عظمت کرتے تھے لوگوں کو اس کے برخلاف دکھاتے، تم لوگوں سے ڈرتے تھے مجھ سے تو نہ ڈرتے تھے ، تم نے لوگوں کی عزت کی میری عظمت تو نہ کی، لوگوں کے لیے تم نے (اپنے اعمال) چھوڑے میرے لیے نہیں چھوڑا، آج میں تمہیں ثواب سے محرومی کے ساتھ ساتھ عذاب چکھاؤں گا۔ (طبرانی فی الکبیر ، الحلیۃ ، بیھقی ، ابن عساکر وابن النجار عن عدی بن حاتم)
تشریح :۔۔۔ دنیا میں اگر کسی کو دعوت میں بلایا جائے اور پھر عین دروازے سے بےعزت کرکے واپس کردیا جائے تو کیسا عالم ہوتا ہے ؟ اور رب العالمین جب دھتکاریں گے تو کس کا درملے گا ؟ !

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔