HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8399

8399- "مسند علي رضي الله عنه" عن ضرار بن صرد: ثنا عاصم بن حميد: عن أبي حمزة الثمالي: عن عبد الرحمن بن جندب: عن كميل بن زياد قال: قال علي بن أبي طالب: يا سبحان الله، ما أزهد كثيرا من الناس في خير؟ عجبا لرجل يجيئه أخوه المسلم في الحاجة، فلا يرى نفسه للخير أهلا، فلو كان لا يرجو ثوابا، ولا يخشى عقابا لكان ينبغي له أن يسارع في مكارم الأخلاق، فإنها تدل على سبيل النجاح، فقام إليه رجل، فقال: فداك أبي وأمي يا أمير المؤمنين، أسمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: نعم، وما هو خير منه، لما أتي بسبايا طيء، وقفت جارية حمراء لعساء ذلفاء عيطاء شماء الأنف، معتدلة القامة والهامة درماء الكعبين خدلة الساقين، فلما رأيتها أعجبت بها، وقلت: لأطلبن إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، يجعلها في فيئي، فلما تكلمت أنسيت جمالها، لما رأيت من فصاحتها، فقالت: يا محمد إن رأيت أن تخلي عني وما تشمت بي أحياء العرب، فإني ابنة سيد قومي، وإن أبي كان يحمي الذمار، ويفك العاني، ويشبع الجائع، ويكسو العاري، ويقري الضيف، ويطعم الطعام، ويفشي السلام، ولم يرد طالب حاجة قط، أنا ابنة حاتم طيء، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: يا جارية هذه صفة المؤمنين حقا لو كان أبوك مسلما لترحمنا عليه، خلوا عنها فإن أباها كان يحب مكارم الأخلاق، والله تعالى يحب مكارم الأخلاق، فقام أبو بردة بن نيار، فقال: يا رسول الله، الله يحب مكارم الأخلاق؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: والذي نفسي بيده لا يدخل الجنة أحد إلا بحسن الخلق. "ق" في الدلائل "ك" وفيه ضرار بن صرد متروك، ورواه ابن النجار من وجه آخر من طريق سليمان بن ربيع بن هاشم: ثنا عبد المجيد بن صالح أبو صالح البرجمي عن زكريا بن عبد الله بن يزيد عن أبيه عن كميل بن زياد.
٨٣٩٩۔۔۔ (مسند علی (رض)) ضرار بن صرد سے وہ عاصم بن حمید سے ، ابوحمزہ الثمالی عبدالرحمن بن جندب سے ، کمیل بن زیاد کے حوالہ سے وہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے فرمایا : سبحان اللہ ! لوگ کس قدر بھلائی سے بےرغبت ہوگئے ؟ اس مسلمان پر تعجب ہے جس کے پاس اس کا مسلمان بھائی کسی ضرورت سے آتا ہے تو وہ اپنے کو بھلائی کا اہل نہیں سمجھتا، وہ اگر ثواب کی امید اور عقاب وسزا کا خوف نہ رکھتا تو اس کے لیے مناسب ہوتا کہ وہ اچھے اخلاق میں اگے بڑھتا، کیونکہ یہ کامیابی کی راہ دکھاتے ہیں۔
اتنے میں آپ کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا امیر المومنین ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، کیا آپ نے یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں ، اور جو اس سے بھی بہتر ہے، جب بنی طے کے قید یوں کو لایا گیا تو ایک لڑکی کھڑی ہوئی جس کا سرخ رنگ تھا اس کے ہونٹ سیاہی مائل تھے، اس کی ناک کا بانسہ برابر تھا اور اس کی ناک قدرے اونچی تھی، اس کی گردن لمبی تھی میانہ قد اور کھوپڑی والی تھی اس کے ٹخنے پر گوشت تھے اور اس کی پنڈلیاں موٹی موٹی تھیں۔
میں نے جب اسے دیکھا تو مجھے وہ بھاگئی، میں نے (دل میں ) کہا : کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ضرور مطالبہ کروں گا کہ اسے میرے مال غنیمت میں شامل کردیں، (لیکن) جب اس نے گفتگو کی تو میں اس کا حسن جمال بھول گیا کیونکہ وہ بڑی فصیح وبلیغ تھی، وہ کہنے لگی : اے محمد ! اگر آپ چاہیں تو مجھے چھوڑ دیں اور عرب کے قبائل کو مجھ پر ہنسائیں کیونکہ میں اپنے قوم کے سردار کی بیٹی ہوں ، اور میرا والد اپنی ذمہ داری کی حفاظت کرتا، مہمان کی ضیافت کرتا، کھانا کھلاتا ، سلام پھیلاتا ، ضرورت مند کو کبھی واپس نہ کرتا تھا میں حاتم طائی کی بیٹی ہوں ۔
تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لڑکی ! یہ تو پکے ایمان والوں کی صفات ہیں اگر تمہارا باپ مسلمان تھا تو ہم اس کے حق میں دعائے رحمت کرتے ہیں اس لڑکی کو چھوڑ دو کیونکہ اس کا والد اچھے اخلاق پسند کرتا تھا، اور اللہ تعالیٰ بھی اچھے اخلاق کو پسند کرتا ہے، اتنے میں ابوبردہ بن نیار کھڑے ہوئے اور عرض کرنے لگے : یارسول اللہ ! کیا اللہ تعالیٰ اچھے اخلاق پسند کرتا ہے ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جنت میں اچھے اخلاق کے ذریعہ ہی کوئی جاسکتا ہے۔ (بیھقی فی الدلائل حاکم وفیہ ضرار بن صرد متروک، ورواہ ابن النجار من وجہ آخر من طریق سلیمان بن ربیع بن ہاشم، ثنا عبدالمجید بن صالح ابو صالح البرجمی عن زکریا بن عبداللہ بن یزید عن کمیل بن زیاد)
یہ خاتون حضرت سفینہ بنت حاتم ہیں جو حضرت عدی بن حاتم کی بہن ہیں دونوں بہن بھائیوں کو ایمان وصحابیت کا شرف حاصل ہے، تفصیل کے لیے دیکھیں، اخوت الصحابہ صحابہ کی بہنیں مطبوعہ نور محمد کراچی آرام باغ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔