HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8423

8423- عن أبي جحيفة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم: آخى بين سلمان وبين أبي الدرداء، فجاء سلمان يزور أبا الدرداء، فرأى أم الدرداء متبذلة، قال: ما شأنك؟ قالت: إن أخاك ليس له حاجة في الدنيا، فلما جاء أبو الدرداء رحب به وقرب إليه طعاما، فقال له سلمان: اطعم، فقال: إني صائم، قال: أقسمت عليك إلا ما طعمت، ما أنا بآكل حتى تأكل، فأكل معه، وبات عنده، فلما كان من الليل قام أبو الدرداء فحبسه سلمان، ثم قال يا أبا الدرداء إن لربك عليك حقا، ولأهلك عليك حقا، ولجسدك عليك حقا، فأعط كل ذي حق حقه، صم وأفطر، وقم ونم، وائت أهلك، فلما كان عند الصبح قال قم الآن، فقاما وصليا، ثم خرجا إلى الصلاة فلما صلى النبي صلى الله عليه وسلم، قام إليه أبو الدرداء فأخبره بما قال له سلمان، فقال له: رسول الله صلى الله عليه وسلم مثل ما قال سلمان له، وفي لفظ: فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا أبا الدرداء إن لجسدك عليك حقا مثل ما قال لك سلمان. ع "خ".
٨٤٢٣۔۔۔ ابوجحیفہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت سلمان اور ابوالدرداء (رض) کے درمیان مواخات (رشتہ) بھائی چارگی قائم فرمایا، ایک دفعہ حضرت سلمان ابوالدرداء (رض) کی زیارت کے لیے آئے، دیکھا تو ام الدرداء نے میلے کچیلے کپڑے پہن رکھے ہیں حضرت سلمان نے کہا : آپ نے یہ کیا حالت بنا رکھی ہے ؟ وہ کہنے لگیں تمہارے بھائی کو دنیا میں رغبت نہیں ، جب ابوالدرداء (رض) آئے، تو انھیں مرحبا کہا ان کے سامنے کھانا پیش کیا، حضرت سلمان نے کہا : تم بھی کھاؤ وہ کہنے لگے میں روزے سے ہوں ، تو حضرت سلمان نے کہا کہ میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم کھانا کھاؤ کے اور اس وقت تک میں بھی نہیں کھاؤں گا جب تک تم نہیں کھاتے، چنانچہ انھوں نے کھانے میں شرکت کرلی، اور رات انہی کے ہاں گزاری ، جب رات ہوگئی تو ابوالدرداء اٹھے تو سلمان نے انھیں روک لیاپھرکہا : ابودرداء تمہارے رب کا تم پر حق ہے، تمہاری بیوی ، تمہارے بدن کا تم پر حق ہے لہٰذا ہر حقدار کو اس کو حق دو ، کبھی روزہ رکھو کبھی افطار کرو، ( رات میں ) قیام کرو اور آرام بھی کرو، اپنی بیوی کا حق ادا کرو صبح کے قریب ان سے کہا : اب اٹھو، پھر دونوں حضرت اٹھے اور نماز ادا کی ، پھر (فرض) نماز کے لیے نکلے ، جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھا چکے تو ابوالدرداء (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گئے اور جو باتیں حضرت سلمان نے کہیں وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتائیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے وہی باتیں کیں جو سلمان نے کی تھیں اور دوسری روایت میں ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابودرداء تمہارے بدن کا تم پر حق ہے اور ان سے حضرت سلمان کی گفتگو جیسی گفتگو کی۔ (ابویعلی ، بخاری)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔