HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8443

8443- عن قيس بن أبي حازم قال: لما ولي أبو بكر صعد المنبر، فحمد الله ثم قال: يا أيها الناس إنكم تقرأون هذه الآية: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ} وإنكم تضعونها على غير مواضعها، وإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إن الناس إذا رأوا المنكر ولم يغيروه أوشك أن يعمهم الله بعقاب. "ش حم" وعبد بن حميد والعدني وابن منيع والحميدي "د ت" وقال حسن صحيح "ن هـ ع" والكجي وابن جريروابن المنذر وابن أبي حاتم وابن منده في غرائب شعبه وأبو الشيخ وابن مردويه وأبو ذر الهروي في الجامع وأبو نعيم في المعرفة "قط" في العلل وقال جميع رواته ثقات "ق ص".
٨٤٤٣۔۔۔ قیس بن ابی حازم سے روایت ہے فرماتے ہیں : جب حضرت ابوبکر خلیفہ بنے تو منبر پر تشریف فرما ہوئے ، اللہ تعالیٰ کی حمد کی اور پھر فرمایا : لوگو ! تم یہ آیت :” اے ایمان والو ! تم اپنی جانوں کی خبرلو، جب تم ہدایت پر ہو تو گمراہ شخص سے تمہیں کچھ نقصان نہیں ۔ “ پڑھتے ہو اور تم اس آیت کو اس کے مقام پر نہیں رکھتے ، میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا : لوگ جب کسی برائی کو دیکھیں اور اسے ختم نہ کریں تو اندیشہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں عمومی عذاب میں گرفتار کرلے گا۔ ( مصنف ابن ابی شیبہ، مسند احمد، عبدبن حمید، والعدنی وابن منیع والحمیدی ، ابوداؤد ترمذی وقال حسن صحیح، نسائی، ابن ماجہ فی مسندہ، والکجی، وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم وابن مندہ فی غرائب وابوالشیخ وابن مردویہ وابوذرالعروی فی الجامع و ابونعیم فی المعرفۃ، دارقطنی فی العلل وقال : جمیع رواۃ ثقات، بیھقی فی الشعب، سعید بن منصور)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔