HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8457

8457- عن أبزى الخزاعي والد عبد الرحمن قال: خطب رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم، فأثنى على طوائف من المسلمين خيرا، ثم قال: ما بال أقوام لا يفقهون جيرانهم، ولا يعلمونهم ولا يعظونهم ولا يأمرونهم ولا ينهونهم؟ وما بال أقوام لا يتعلمون من جيرانهم ولا يتفقهون ولا يتفطنون، والله ليعلمن أقوام جيرانهم، ويفطنونهم ويفقهونهم، ويأمرونهم وينهونهم وليتعلمن قوم من جيرانهم، ويتفطنون ويتفقهون أو لأعاجلنهم بالعقوبة في دار الدنيا، ثم نزل فدخل بيته، فقال قوم: من تراه عنى بهؤلاء؟ فقالوا: نراه عنى الأشعريين هم قوم فقهاء، ولهم جيران جفاة من أهل المياه والأعراب، فبلغ ذلك الأشعريين، فأتوا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالوا: يا رسول الله ذكرت قوما بخير، وذكرتنا بشر، فما بالنا؟ فقال: ليعلمن قوم جيرانهم وليفقهنهم وليفطننهم وليأمرنهم، وليهينهم وليتعلمن قوم من جيرانهم، ويتفطنون ويتفقهون، أو لأعاجلنهم بالعقوبة في دار الدنيا، فقالوا: يا رسول الله أبطير غيرنا؟ فأعاد قوله عليهم، وأعادوا قولهم أبطير غيرنا؟ فقال: ذلك أيضا، قالوا فأمهلنا سنة فأمهلهم سنة ليفقهوهم ويعلموهم ويفطنوهم، ثم قرأ رسول الله صلى الله عليه وسلم: {لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرائيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ كَانُوا لا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ فَعَلُوهُ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ} . ابن راهويه "خ" في الوحدان وابن السكن وابن منده والباوردي "طب" وأبو نعيم وابن مردويه "كر" قال ابن السكن ما له غيره وإسناده صالح.
٨٤٥٧۔۔۔ ابزی خزاعی عبدالرحمن کے والد سے روایت ہے فرماتے ہیں : ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ دیا : اور مسلمانوں کی جماعتوں کی اچھی تعریف کی، پھر فرمایا : ان لوگوں کو کیا ہوا جو اپنے پڑوسیوں میں دین کین سمجھ پیدا نہیں کرتے، نہ انھیں تعلیم دیتے ہیں اور نہ وعظ نصیحت کرتے ہیں ، نہ نیکی کا حکم دیتے ہیں اور نہ برائی سے روکتے ہیں ۔
اور ان لوگوں کو کیا ہوا جو اپنے پڑوسیوں سے نہ سیکھتے ہیں اور نہ دین کی سمجھ حاصل کرتے ہیں ، اور نہ جان بوجھ پیدا کرتے ہیں ، اور اللہ تعالیٰ کی قسم لوگ اپنے پڑوسیوں کو تعلیم دیں گے، انھیں سمجھ بوجھ اور دین کی نقاہت دیں گے، اور انھیں نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے منع کریں گے، اور ضرور کچھ لوگ اپنے پڑوسیوں سے علم حاصل کریں گے، دین کی سمجھ بوجھ اور
ہوشیاری پیدا کری گے ورنہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں دنیا میں انھیں عذاب دینے میں جلدی کروں گا۔
پھر آپ منبر سے اترے اور اپنے گھر تشریف لے گئے، تو کچھ لوگوں نے کہا : تمہارے گمان میں آپ کی مراد کون لوگ تھے ؟ تو انھوں نے کہا : آپ کی مراد شعریین کے لوگ کیونکہ وہ دین کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ہیں ، جبکہ ان کے پڑوسی سخت مزاج پانی اور دیہات والے ہیں ، یہ بات اشعریین تک پہنچی تو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے : یارسول اللہ ! آپ نے ایک قوم کا ذکر بھلائی سے کیا جبکہ ہمارا ذکر برائی سے کیا، ہماری خطا کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ایک قوم اپنے پڑوسیوں کو ضرور علم دے گی، دین کی سمجھ اور دانائی کی باتیں سکھاتے رہیں گے انھیں نیکی کا حکم اور برائی سے روکتے رہیں گے اور کچھ لوگ ضرور اپنے پڑوسیون سے علم، آگاہی اور دین کی سمجھ حاصل کرتے رہیں گے یا میں انھیں دنیا میں ( سزا) عذاب دوں گا ، تو وہ عرض کرنے لگے : یارسول اللہ ! کیا ہمارے علاوہ کا شگون ہے ؟ تو آپ نے اپنی بات دہرائی اور انھوں نے بھی وہی کہا : کیا ہمارے علاوہ کسی کا شگون مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا : یہ بھی ایسا ہے۔
انھوں نے عرض کیا : ہمیں ایک سال کی مہلت دیں تو آپ نے انھیں ایک سال کی مہلت دی تاکہ وہ انھیں دین کا علم سکھائیں اور ان میں سمجھ بوجھ پیدا کریں ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت پڑھی ” بنی اسرائیل کے ان کے لوگوں پر جو کافر و ہوئے داؤد اور عیسیٰ بن مریم کی زبانی لعنت کی گئی یہ اس وجہ سے کہ وہ نافرمانی کرتے اور حد سے گزر جاتے تھے، اور جو گناہ وہ کرتے اس سے ایک دوسرے کو روکتے نہ تھے کیا برا کام تھا جو وہ کرتے تھے۔ “(ابن راھویہ، بخاری فی الوحدان وابن السکن، وابن مندہ والباوردی، طبرانی فی الکبیر و ابونعیم وابن مردویہ، ابن عساکر، قال ابن السکن مالہ غیرہ واسناد صحیح)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔