HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8485

8485- عن السدي قال: خرج عمر بن الخطاب، فإذا هو بضوء نار، ومعه عبد الله بن مسعود، فاتبع الضوء حتى دخل دارا، فإذا بسراج في بيت: فدخل وذلك في جوف الليل، فإذا شيخ جالس وبين يديه شراب وقينة تغنيه، فلم يشعر حتى هجم عليه عمر، فقال عمر: ما رأيت كالليلة منظرا أقبح من شيخ ينتظر أجله، فرفع رأسه إليه، فقال: بلى يا أمير المؤمنين، ما صنعت أنت أقبح، تجسست، وقد نهى عن التجسس ودخلت بغير أذن، فقال عمر: صدقت، ثم خرج عاضا على ثوبه يبكي وقال: ثكلت عمر أمه إن لم يغفر له ربه، نجد هذا كان يستخفي به من أهله فيقول الآن رآني عمر فيتتايع فيه1 وهجر الشيخ مجلس عمر حينا، فبينا عمر بعد ذلك جالس إذ قد جاء شبه المستخفي، حتى جلس في أخريات الناس، فرآه عمر، فقال علي بهذا الشيخ، فأتى، فقيل له: أجب فقام وهو يرى أن عمر سيسوءه بما رأى منه، فقال عمر: أدن مني فما زال يدنيه حتى أجلسه بجنبه، فقال أدن مني أذنك، فالتقم أذنه، فقال: أما والذي بعث محمدا بالحق رسولا ما أخبرت أحدا من الناس بما رأيت منك ولا ابن مسعود، فإنه كان معي، فقال يا أمير المؤمنين، أدن مني أذنك، فالتقم أذنه، فقال ولا أنا والذي بعث محمدا بالحق رسولا ما عدت إليه حتى جلست مجلسي هذا، فرفع عمر صوته يكبر، فما يدري الناس من أي شيء يكبر. أبو الشيخ في كتاب القطع والسرقة.
٨٤٨٥۔۔۔ سدی سے روایت ہے فرماتے ہیں : حضرت عمربن خطاب (رض) باہر نکلے ، اچانک انھیں ایک دکھائی دی، آپ کے ساتھ عبداللہ بن مسعود (رض) تھے آپ آگ کی طرف چل پڑے یہاں تک (جس) گھر میں (آگ جل رہی تھی) داخل ہوگئے وہاں ایک چراغ جل رہا تھا، آپ گھر کے مکان میں داخل ہوئے اور یہ رات کے وقت کا واقعہ ہے کیا دیکھتے ہیں ایک بوڑھا شخص بیٹھا ہے اور اس کے سامنے شراب پڑی ہے اور ایک لونڈی گانا گا رہی ہے انجانے میں حضرت عمر نے اس پر حملہ کردیا، حضرت عمرنے فرمایا : میں نے آج کی رات سے بھیانک منظر نہیں دیکھا، ایک بوڑھا جو اپنی موت کا منتظر ہے، اس شخص نے اپنا سر اٹھایا اور کہا : عمر، بالکل ٹھیک ہے امیرالمومنین جو آپ نے کیا ہے وہ اس سے زیادہ برا ہے آپ نے تجسس کیا اور تجسس سے روکا گیا ہے اور آپ بغیر اجازت اندرآگئے، حضرت عمر نے فرمایا : تم نے سچ کہا : پھر آپ اپنا کپڑا دانتوں میں دبائے روتے باہر نکل گے، اور فرمایا : عمر کی ماں اسے روئے اگر اس کا رب اسے نہ بخشے ہم نے اسے دیکھا وہ اپنی بیوی کے ساتھ تنہائی میں بیٹھا تھا اب وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے عمر نے دیکھا اور وہ اس معاملہ میں شہرت کررہے ہیں ، اس بوڑھے نے اسی گھڑی حضرت عمر کی مجلس چھوڑدی
ایک دفعہ اس واقعہ کے بعد حضرت بیٹھے تھے کہ اچانک اسی خفیہ بات والے شخص جیسا ایک بوڑھا آیا اور مجلس کے پیچھے بیٹھ گیا، حضرت عمر نے جب اسے دیکھا تو فرمایا : اس بوڑھے کو مجھ تک پہنچادو، چنانچہ وہ آگیا کسی نے اس سے کہا : حاضر ہو وہ شخص اٹھا (وہ دل میں ) سمجھ رہا تھا کہ میری کسی بری حرکت کی عمر سرزنش کریں گے جو انھوں نے دیکھی ہے حضرت عمر نے فرمایا : قریب ہوجاؤ، آپ اسے قریب کرتے رہے یہاں تک کہ اپنے پہلو میں بٹھالیا، پھر فرمایا : اپنا کان میرے نزدیک کرو، پھر آپ نے اس کے کان میں کہا، اس ذات کی قسم ! جس نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق دے کر مبعوث فرمایا، اس رات میرے ساتھ عبداللہ بن مسعود تھے میں نے اور اس نے کسی کو نہیں بتایا۔
اس نے کہا امیر المومنین ! اپنا کان میرے نزدیک کریں، اس نے گوشہ میں کہا، اس ذات کی قسم جس نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق دے کر بھیجا، میں نے بھی کسی کو نہیں بتایا اور آپ کی مجلس میں بیٹھنے تک دوبارہ یہ کام نہیں کیا
تو حضرت عمر نے تکبیر کہہ کر آوازبلند کی، لوگوں کو معلوم نہ ہوسکا کہ آپ کس وجہ سے تکبیر کہہ رہے ہیں۔ (ابوالشیخ فی کتاب القطع والسرقہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔