HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8519

8519- أوس بن أبي أوفى بن منده في تاريخ أصبهان: أخبرني محمد بن محمد بن سهل: ثنا إبراهيم بن عبد الله بن حاتم: سمعت أبي يقول: سمعت المأمون يخطب، فكان في خطبته أن قال: يا أيها الناس، إني آمركم في الحياء، وأحضكم عليه، فإن هشيم بن بشير حدثني عن يونس عن الحسن عن أبي بكرة أن النبي صلى الله عليه وسلم سمع رجلا يعظ أخاه في الحياء، فقال: صلى الله عليه وسلم: دعه فإن الحياء من الإيمان، فقام إليه رجل فقال: يا أمير المؤمنين ثنا هشيم كما حدثك عن يونس عن الحسن عن عمران بن حصين، عن النبي صلى الله عليه وسلم، فقال له المأمون: حدثني والله هشيم عن يونس وحبيب ومنصور عن الحسن عن عمران بن حصين وأبي بكرة وسمرة بن جندب، ومن هو خير من طلاع الأرض منهم، علي بن أبي طالب أن النبي صلى الله عليه وسلم سمع رجلا يعظ أخاه في الحياء.
٨٥١٩۔۔۔ اوس بن ابی بن مندہ تاریخ اصفہان میں نقل کرتے ہیں کہ مجھے محمد بن محمد بن سہل، ان سے ابراہیم بن عبداللہ بن حاتم نے بیان کیا، فرماتے ہیں : میں نے اپنے والد سے سنا فرماتے ہیں : میں نے (خلیفہ) مامون کو خطبہ دیتے ہوئے سنا : انھوں نے کہا : لوگو ! میں تمہیں حیا کا حکم دیتا ہوں اور اس پر ابھارتا ہوں کیونکہ ھیشم بن بشیر بواسطہ یونس حضرت بصری سے انھوں حضرت ابوبکرۃ (رض) سے نقل کیا : کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو سنا جو اپنے بھائی کو حیا کے بارے نصیحت کررہا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے چھوڑ دو و کیونکہ حیا ایمان کا جزو ہے اتنے میں ان کے سامنے ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا : امیرالمومنین مجھ سے ھشیم نے ایسا ہی بیان کیا جیسا آپ سے بواسطہ یونس، حضرت حسن بصری بیان کیا ہے، وہ عمران بن حصین سے وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں تو مامون نے اس سے کہا : اللہ کی قسم ! مجھ سے ھشیم نے یونس، حبیب اور منصور سے انھوں نے حسن بصری سے انھوں نے حضرت عمران بن حصین، ابوبکرۃ اور سمرۃ بن جندب (رض) سے اور اس شخص سے جو زمین کے اٹھنے والوں میں سب سے یعنی علی بن ابی طالب سے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سنا ایک شخص اپنے بھائی کو حیا کے بارے نصیحت کررہا تھا۔
تشریح :۔۔۔ آج کا تاریخ دان طبقہ اس وقت کے بادشاہوں کو بےساختہ ظالم جابر، بےدین اور ملحد کہہ دیتا ہے جبکہ آج کے اور اس وقت کے بادشاہوں میں بہت زیادہ فرق ہے، آج کے دور کے بادشاہوں کی حالت دیکھ سابقہ لوگوں کو اس پر قیاس کیا جاتا ہے جو سراسر غلط اور بےبنیاد اصول ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔