HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8578

8578- عن ابن عباس أن الله تعالى ناجى موسى بمائة ألف كلمة وأربعين ألف كلمة، في ثلاثة أيام وصايا كلها، فلما سمع موسى كلام الآدميين مقتهم مما وقع في مسامعه من كلام الرب، وكان فيما ناجاه أن قال: يا موسى إنه لم يتصنع إلى المتصنعون بمثل الزهد في الدنيا، ولم يتقرب إلي المتقربون بمثل الورع عما حرمت عليهم، ولم يتعبد المتعبدون بمثل البكاء من خشيتي، فقال موسى: يا رب وإله البرية كلها ويا مالك يوم الدين، ويا ذا الجلال والإكرام، ماذا أعددت لهم وماذا جزيتهم؟ قال: أما الزاهدون في الدنيا فإني أبيحهم جنتي يتبوأون منها حيث شاءوا وأما الورعون عما حرمت عليهم فإذا كان يوم القيامة لم يبق أحد إلا ناقشته الحساب وفتشته عما في يديه إلا الورعون، فإني أستحييهم وأجلهم وأكرمهم وأدخلهم الجنة بغير حساب، وأما الباكون من خشيتي فأولئك لهم الرفيق الأعلى لا يشاركهم فيه أحد. "هب كر" وسنده ضعيف.
٨٥٧٨۔۔۔ حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) سے تین دن میں ایک لاکھ چالیس ہزار کلمات میں خفیہ گفتگو کی جو ساری وصیتوں پر مشتمل ہے، موسیٰ (علیہ السلام) نے جب لوگوں کی گفتگو سنی تو انھوں نے رب تعالیٰ کا کلام سن رکھا تھا اس لیے ان سے ناراض ہوگئے۔
جو مناجات ہوئی تھی اس میں فرمایا تھا : اے موسیٰ ! دنیا میں بےرغبتی کی طرف کسی نے تصنع و تکلف نہیں کیا، اور جو چیزیں میں نے حرام کی ہیں ان سے بچنے کی طرح کسی نے تقرب حاصل نہیں کیا، اور میرے خوف سے رونے کی طرح کسی نے عبادت نہیں کی، تو موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا : اے میرے رب ! اے تمام مخلوق کے معبود اے یوم جزا کے مالک، اے عزت و جلال والے ! آپ نے ان کے لیے کیا تیار کیا ہے اور انھیں کیا بدلہ دیا ہے ؟
اللہ تعالیٰ نے فرمایا : دنیا سے بےرغبتی کرنے والوں کے لیے میں نے جنت مباح کردی ہے جہاں چاہیں ٹھہریں اور حرام چیزوں سے بچنے والوں کے لیے یہ ہے کہ قیامت کے روز میں ہر ایک سے حساب میں پوچھ گچھ کروں گا، اور جو کچھ اس کے پاس ہوگا اس کیب تفتیش کروں گا اس قانون سے اگر کوئی مستثنیٰ ہے تو وہ پرہیزگار اور حرام چیزوں سے بچنے والے ہیں، کیونکہ ان کی عزت واکرم بڑھا کر انھیں بغیر حساب جنت میں داخل کروں گا۔
اور جو میرے ڈر سے روتے ہیں : ان کے لیے ان کے لیے عالم بالا کی رفاقت ہے جس میں کوئی اور ان کا شریک نہیں ہوگا۔ (بیھقی فی الشعب ، ابن عساکر وسندہ ضعیف)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔