HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8623

8623- عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: إن ثلاثة نفر في بني إسرائيل أبرص، وأقرع، وأعمى، بدا لله عز وجل أن يبتليهم، فبعث ملكا فأتى الأبرص، فقال: أي شيء أحب إليك؟ قال: لون حسن وجلد حسن، قد قذرني الناس، فمسحه فذهب، وأعطي لونا حسنا وجلدا حسنا، فقال: أي المال أحب إليك؟ قال: الإبل، فأعطي ناقة عشراء، فقال: يبارك لك فيها، وأتى الأقرع، فقال: أي شيء أحب إليك؟ قال شعر حسن، ويذهب هذا عني، قد قذرني الناس، فمسحه فذهب وأعطي شعرا حسنا، فقال: فأي المال أحب إليك؟ قال: البقرفأعطاه بقرة حاملا، وقال: يبارك لك فيها، وأتى الأعمى، فقال: أي شيء أحب إليك؟ قال، يرد الله إلي بصري، فأبصر به الناس، فمسحه فرد الله إليه بصره، فقال: فأي المال أحب إليك؟ قال: الغنم فأعطاه شاة والدا، فأنتج هذان، وولد هذا، فكان لهذا واد من الإبل، ولهذا واد من البقر، ولهذا واد من غنم، ثم إنه أتي الأبرص في صورته وهيئته فقال: رجل مسكين، تقطعت به الحبال في سفره، فلا بلاغ اليوم إلا بالله ثم بك، أسألك بالذي أعطاك اللون الحسن، والجلد الحسن والمال بعيرا أتبلغ عليه في سفري، فقال له: إن الحقوق كثيرة، فقال له: كأني أعرفك، ألم تكن أبرص يقذرك الناس فقيرا؛ فأعطاك الله، فقال: لقد ورثت لكابر عن كابر، فقال: إن كنت كاذبا فصيرك الله إلى ما كنت، وأتى الأقرع في صورته وهيئته، فقال له: مثل ما قال لهذا ورد عليه مثل ما رد عليه هذا، فقال له: إن كنت كاذبا فصيرك الله إلى ما كنت، وأتى الأعمى في صورته، فقال رجل مسكين، وابن سبيل وتقطعت بي الحبال في سفري، فلا بلاغ اليوم إلا بالله، ثم بك أسألك بالذي رد عليك بصرك شاة أتبلغ بها في سفري، فقال: قد كنت أعمى فرد الله بصري، وفقيرا، فخذ ما شئت، فوالله لا أجهدك اليوم بشيء أخذته لله فقال: أمسك مالك فإنما ابتليتم فقد رضي الله عنك وسخط على صاحبيك. "خ م" ".
شکر گزار اور ناشکر بندے
٨٦٢٣۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے فرمایا : بنی اسرائیل میں تین شخص تھے، برص والا، گنجا اور اندھا، اللہ تعالیٰ نے انھیں آزماناچاہا، ان کی طرف ایک فرشتہ برص والے کے پاس آیا، اور کہا : تجھے سب سے زیادہ کیا پسند ہے ؟ وہ بولا : اچھا رنگ اور اچھی جلد کیونکہ لوگ مجھ سے گھن کھاتے ہیں ، فرشتہ نے کہا : اور مال کونسا زیادہ پسند ہے ؟ اس نے کہا : اونٹ، فرشتہ نے اس دس ماہ کی گابھن اونٹنی دی، اور کہا (اللہ تعالیٰ ) تجھے اس میں برکت دے۔
پھر وہ گنجے کے پاس آیا ، اور کہا : تجھے سب سے زیادہ کیا پسند ہے ؟ اس نے کہا : اچھے بال اور یہ بیماری ختم ہوجائے، کیونکہ لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں، فرشتہ نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا تو اس کا گنج ختم ہوگیا اور اسے اچھے بال دے دیئے ، پھر کہا : کونسا مال تجھے زیادہ اچھا لگتا ہے ؟ اس نے کہا : گائے ، تو فرشتہ نے اسے حاملہ گائے دی اور کہا تجھے اس میں برکت ہو۔
پھر وہ اندھے کے پاس آیا، تجھے سب سے زیادہ کیا پسند ہے ؟ وہ کہنے لگا : کہ اللہ تعالیٰ میری بنیائی لوٹا دے، تاکہ میں اس سے لوگوں کو دیکھوں ، فرشتہ نے اس کی آنکھوں پر ہاتھ پھیرا تو اللہ تعالیٰ نے اس کی بنیائی لوٹادی، فرشتہ نے کہا : کونسا مال زیادہ پسند ہے ؟ اس کے کہا : بکریاں ، تو فرشتہ نے اسے ایک بچہ دینے بکری دی، بعد میں ان دونوں نے بچے دیئے اور اس نے بھی بچہ دیا، اس کے پاس اونٹوں کی ایک وادی، اس کے پاس گائیوں کی ایک وادی اور اس کے پاس کی ایک وادی تھی۔
(کچھ عرصہ کے بعد) وہ فرشتہ اس برص والے کے پاس اسی کی شکل و صورت میں آیا اور کہا : میں مسکین آدمی ہوں، میرے سفر کے اسباب ختم ہوگئے، آج اللہ تعالیٰ اور پھر تمہارے علاوہ میرا کوئی سہارا نہیں، میں تجھ سے ذات کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں جس نے تجھے اچھی جلد اور اچھا رنگ بخشا ، اور اونٹوں کی شکل میں سے مال بخشا، میں ان کے ذریعہ اپنی سفری ضرورتیں پوری کروں گا۔
برص والے نے کہا : حقوق بہت زیادہ ہیں (میں کچھ نہیں کرسکتا) ۔ (فرشتہ نے جو مسکین کی شکل میں تھا) کہا شاید میں
تجھے پہچانتا ہوں کیا تو وہی برص والا نہیں جس سے لوگ نفرت کرتے تھے تو فقیر تھا پھر اللہ تعالیٰ نے یہ سب کچھ بخشا وہ کہنے لگا : یہ تو میں نے اپنے بڑوں سے برداشت سے وراثت میں پایا ہے، اس (فرشتہ) نے کہا : اگر تو جھوٹا ہے تو اللہ تعالیٰ تجھے پہلے کی طرح کردے۔
پھر وہ گنجے کے پاس اس کی شکل و صورت میں آیا اور اس سے بھی وہی کچھ کہا جو برص والے سے کہا تھا، اس نے بھی وہی جواب دیا، جو اس نے دیا تھا اس (فرشتہ) نے کہا : اگر تو جھوٹا ہے تو اللہ تعالیٰ تجھے پہلے کی طرح کردے، پھر وہ اندھے کے پاس اس کی شکل و صورت میں آیا اور کہا : میں مسکین ومسافر آدمی ہوں، میرے سفری اسباب ختم ہوگئے، آج اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور پھر تمہارے سوا میرا کوئی آسرا نہیں میں تجھے سے اس ذات کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں جس نے تجھے دوبارہ بینائی بخشی، مجھے ایک بکری دو تاکہ میں اپنی سفری ضرورت پوری کرسکوں۔ اسنے کہا : میں اندھا اور فقیر شخص تھا مجھے اللہ تعالیٰ نے بینائی بخشی ان میں سے جتنی بکریاں چاہتا ہے لیجا، اللہ کی قسم میں آج تجھ سے کسی چیز کی مشقت نہیں سمجھوں گا جو تم اللہ تعالیٰ کیلئے لوگے
اس (فرشتہ) نے کہا : اپنا مال محفوظ رکھو بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کو آزمایا، سو تم سے راضی ہوا اور تیرے دونوں دوستوں سے ناراض ہوا۔ (بخاری ، مسلم)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔