HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8839

8839- عن عبد الرحمن بن غنم قال: دخلنا مسجد الجابية أنا وأبو الدرداء فلقينا عبادة بن الصامت، فقال عبادة: إن طال بكما عمر أحدكما أو كلاكما فيوشك أن تريا الرجل من ثبج المسلمين، قد قرأ القرآن على لسان محمد صلى الله عليه وسلم أعاده وأبداه، وأحل حلاله، وحرم حرامه، ونزل عند منازله، أو قرأ به على لسان أحدكم لا يجوز فيكم إلا كما يجوز رأس الحمار الميت، فبينما نحن على ذلك إذا طلع علينا شداد بن أوس وعوف بن مالك، فجلسا إلينا، فقال شداد: إن أخوف ما أخاف عليكم أيها الناس ما سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من الشهوة الخفية والشرك فقال عبادة وأبو الدرداء: اللهم غفرا أو لم يكن رسول الله صلى الله عليه وسلم قد حدثنا أن الشيطان قد يئس أن يعبد في جزيرة العرب؟ فأما الشهوة الخفية فقد عرفناها فهي شهوات الدنيا من نسائها وشهواتها، فما هذا الشرك الذي تخوفناه يا شداد؟ قال: أرأيتكم لو رأيتم أحدا يصلي لرجل أو يصوم له أو يتصدق له أترون أنه قد أشرك؟ قالوا: نعم، قال شداد فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من صلى يرائي فقد أشرك، ومن صام يرائي فقد أشرك، ومن تصدق يرائي فقد أشرك، فقال عوف: أولا يعمد الله إلى ما ابتغي فيه وجهه من ذلك العمل كله فيتقبل منه ما خلص له ويدع ما أشرك به فيه؟ فقال شداد: فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إن الله تعالى يقول: أنا خير قسيم، فمن أشرك بي شيئا فإن خيره وعمله وقليله وكثيره لشريكه الذي أشرك بي، أنا عنه غني. "كر".
٨٨٣٩۔۔۔ عبدالرحمن بن غنم سے روایت ہے فرمایا : میں اور حضرت ابوالدرداء (رض) جابیہ کی مسجد میں داخل ہوئے ، ہماری ملاقات حضرت عبادۃ بن صامت سے ہوئی ، تو حضرت عبادہ نے فرمایا : اگر تم میں سے کسی ایک کی یا دونوں کی عمر لمبی ہوئی تو عنقریب تم مسلمانوں کے درمیان سے ایک شخص دیکھو گے، جس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان میں قرآن پڑھا ہوگا، (جیسے آپ حروف لوٹاتے اور ابتدا کرتے اسی طرح) وہ قرآن کا آغازکرے گا اور (ختم کرنے کے بعد) پھر دربار پڑھے، قرآن کے حلال اور حرام جانے گا، جہاں قرآن اترا وہاں وہ اتر کر ان جگہوں کو دیکھے گا۔
یا وہ تمہاری کسی کی زبان میں پڑھے گا، وہ تم میں سے معظم ہوگا جیسے مردار گدھے کا سر، ہم لوگ ایس گفتگو میں تھے کہ اچانک شداد بن اوس (رض) اور عوف بن مالک (رض) آکر ہمارے پاس بیٹھ گئے، تو حضرت شداد نے فرمایا : لوگوں مجھے اس چیز کا زیادہ خوف ہے جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے آپ فرما رہے تھے : خفیہ شہوت اور خفیہ شرک سے (اللہ کی پناہ) تو حضرت عبادہ اور حضرت ابوالدرداء (رض) نے فرمایا : اللہ معاف فرمائے، کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے یہ بیان نہیں فرمایا : کہ شیطان اس بات سے ناامید ہوچکا ہے کہ جزیرہ العرب میں اس کی عبادت کی جائے ؟
اور جہاں تک خفیہ شہوت کا تعلق ہے تو اسے ہم پہچان گئے یہ دنیا عورت کی شہوتیں ہیں توشداد بتاؤ وہ خفیہ شرک کیا ہے جس سے آپ ہمیں ڈرا رہے ہو ؟ انھوں نے فرمایا : تمہاری کیا رائے ہے اگر کوئی شخص کسی بےلیے نماز پڑھے یا رواہ رکھے یا صدقہ کرے تو کیا اس نے شرک کیا ؟ انھوں نے کہا : ہاں ، تو حضرت شداد نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے آپ نے فرمایا : جس نے دکھلاوے کی نماز پڑھی دکھلاوے کا روزہ رکھا اور دکھلاوے کا صدقہ کیا تو اس نے شرک کیا۔
تو حضرت عوف نے فرمایا : کیا اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کریں گے کہ جو اس سارے عمل میں سے ان کی رضا اور خاص انہی کے لیے ہو وہ قبول کرلیں اور جس میں شرک ہوا سے چھوڑدیں ؟ تو شداد نے کہا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے ہے : میں بہترین شریک ہوں، جسس نے میرے ساتھ کسی چیز میں دوسرے کو شریک کیا، تو اس کی بھلائی اور عمل تھوڑا ہو یا زیادہ اس کے اس شریک کے لیے ہے ھو اس نے میرے ساتھ شریک کیا اور میں اس سے بے پرواہوں ۔ (ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔