HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8861

8861- عن أنس أن رجلا مر بمجلس في عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فسلم الرجل فردوا عليه، فلما جاوز، قال أحدهم: إني لأبغض هذا، قالوا: مه فوالله لننبئنه بهذا، انطلق يا فلان فأخبره بما قال له، فانطلق الرجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فحدثه بالذي كان وبالذي قال، قال الرجل: يا رسول الله أرسل إليه فاسأله لم يبغضني؛ قال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: لم تبغضه؟ قال: يا رسول الله أنا جاره، وأنا به خابر، ما رأيته يصلي صلاة إلا هذه الصلاة التي يصليها البر والفاجر، فقال له الرجل: يا رسول الله سله هل أسأت لها وضوءا أو أخرتها عن وقتها؟ فقال: لا ثم قال: يا رسول الله أنا له جار وأنا به خابر، ما رأيته يطعم مسكينا قط إلا هذه الزكاة التي يؤديها البر والفاجر، فقال: يا رسول الله سله هل رآني منعت منها طالبها، فسأله، فقال: لا، فقال: يا رسول الله أنا له جار وأنا به خابر، ما رأيته يصوم صوما قط إلا الشهر الذي يصومه البر والفاجر، فقال الرجل يا رسول الله سله هل رآني أفطرت يوما قط لست فيه مريضا ولا على سفر؟ فسأله عن ذلك فقال: لا، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: فإني لا أدري لعله خير منك. "كر".
٨٨٦١۔۔۔ حضرت انس (رض) سے روایت ہے فرمایا : کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں ایک شخص کسی مجلس سے گزرا، مجلس والوں کو سلام کیا انھوں نے جواب دیا، جب وہ شخص چلا گیا تو ایک آدمی کہنے لگا : مجھے اس سے بغض ہے، تو لوگوں نے کہا : رہنے دو ، اللہ کی قسم ہم ضرور اسے بتائیں گے، اے فلاں جاؤ اور جو کچھ اس نے کہا ہے اس کی اسے خبردو، تو وہ شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گیا تو اس نے اس شخص کے بارے اور جو کچھ اس نے کہا آپ کو بتادیا، وہ شخص کہنے لگایا رسول اللہ ! اس کی طرف ہیام بھیجیں اور اس سے پوچھیں وہ مجھ سے کیوں بغض رکھتا ہے ؟ !(جب وہ آگیا) آپ نے فرمایا : تم اس سے کیوں بغض رکھتے ہو ؟
اس نے کہا : یارسول اللہ ! میں اس کا پڑوسی ہوں اور میں نے اسے آزمایا ہے میں نے کبھی اسے، اس نماز کے علاوہ جو نیک وبد پڑھتے ہیں، نماز پڑھتے نہیں دیکھا، تو اس شخص نے کہا : یارسول اللہ ! اس سے پوچھیں : کہ کیا میں نے غلط وضو کیا یا یا خیر سے ادا کی ؟ اس نے کہا نہیں ، پھر وہو بولا، یارسول اللہ ! میں اس کا پڑوسی اور تجربہ کار ہوں میں نے اسے اس زکوۃ کے علاوہ جسے نیک وبد ادا کرتے ہیں، کسی مسکین کو کھانا کھلاتے نہیں دیکھا، تو اس شخص نے کہا : یا رسول اللہ ! اس سے پوچھیں : کہ کیا
میں نے کسی مانگنے والے کو منع کیا، تو آپ نے اس سے پوچھا : تو اس نے کہا : نہیں۔
پھر اس نے کہا : یارسول اللہ ! میں اس کا پڑوسی اور آزمانے والاہوں، میں نے اسے اس مہینہ کے روزے رکھنے کے علاوہ جس کے روزے نیک وبدس بھی رکھتے ہیں روزے رکھتے نہیں دیکھا، تو اس شخص نے کہا : یارسول اللہ ! اس سے پوچھیں ؟ کیا میں نے بیماری اور سفر کے علاوہ کبھی روزہ چھوڑا ہے ؟ آپ نے پوچھا : اس نے کہا : تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے معلوم نہیں شاید وہ تجھ سے بہتر ہو۔ (ابن عساکر)
تشریح :۔۔۔ انسان کو چاہیے کہ اپنے کام سے کام رکھے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔