HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

8944

8944- عن الحسن أن قوما أتوا عمر بن الخطاب فقالوا: يا أمير المؤمنين إن لنا إماما شابا إذا صلى لا يقوم من مجلسه حتى يتغنى بقصيدة قال عمر: فامضوا بنا إليه، فإنا إن دعوناه يظن بنا أنا قد غضضنا أمره فقاموا حتى أتوه، فقرعوا عليه، فخرج الشاب، فقال: يا أمير المؤمنين ما الذي جاء بك؟ قال: بلغني عنك أمر ساءني، قال: فإني أعتبك يا أمير المؤمنين، ما الذي بلغك؟ قال: بلغني أنك تتغنى، قال: فإنها موعظة أعظ بها نفسي، فقال عمر: قل، إن كان كلاما حسنا قلت معك، وإن يك قبيحا نهيتك عنه، فقال: وفؤادي كلما عاتبته ... عاد في اللذات يبغي نصبي لاأراه الدهر إلا لاهيا ... في تماديه فقد برح بي يا قرين السوء ما هذا الصبا ... فني العمر كذا باللعب وشباب بان مني ومضى ... قبل أن أقضي منه أربي ما أرجي بعده إلا الفنا ... طبق الشيب على مطلبي ويح نفسي لا أراها أبدا ... في جميل لا ولا في أدب نفس لا كنت ولا كان الهوى ... إتقي الله وخافي وارهبي فبكى عمر، ثم قال هكذا، فليغن كل من غنى، قال عمر وأنا أقول: نفس لا كنت ولا كان الهوى ... رابضي الموت وخافي وارهبي ابن السمعاني في الدلائل.
٨٩٤٤۔۔۔ حضرت حسن بصری سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) کے پاس کچھ لوگ آئے، اور کہنے لگے : امیرالمومنین ہمارا ایک نوجوان امام ہے نماز پڑھانے کے بعد تک اشعار کا ایک بندنہ پڑھ لے اپنی جگہ سے نہیں اٹھتا، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : ہمیں اس کے پاس لے چلو، کیونکہ اگر ہم نے اسے بلایا ہوتا تو وہ ہمارے بارے گمان کرتا کہ ہم نے اس کا کام روک دیا ہے چنانچہ وہ آپ کے ساتھ اٹھے اور اس نوجوان کے پاس آگئے، انھوں نے دروازہ کھٹکھایا تو وہ نوجوان باہر نکلا، اس نے پوچھا، امیرالمؤمین ! آپ یہاں کیوں آگئے ؟ مجھے بتایا ہوتا، حاضر خدمت ہوجاتا فرمایا : مجھے تمہارے متعلق ایک ناگوارخبر ملی ہے، اس نے کہا : امیرالمومنین میں آپ کی ناگواری دور کرنے کی کوشش کروں گا، میرے متعلق آپ کو کیا خبر ملی ہے ؟ آپ نے فرمایا : مجھے پتہ چلا ہے کہ تم گنگناتے ہو ؟ اس نے کہا : وہ ایک نصیحت ہے جس کے ذریعہ میں اپنے آپ کو نصیحت کرتا ہوں ، تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : کہو ! اگر اچھی بات ہوئی تو میں بھی تمہارے ساتھ کہوں گا اور قبیح ہوا تو میں تمہیں منع کردوں گا، تو اس نے کہا : میں اپنے دل کو جب بھی عتاب کرتا ہوں ، تو وہ لذتوں میں میری مشقت تلاش کرنے کے لیے لوٹ آتا ہے، مجھے زمانہ اپنی شرکشی میں کھیل کود کرتے دکھائی دیتا ہے، اس نے مجھے تھکا دیا ہے، اے برائی کے دوست ! یہ کیا بچپنا ہے، اس طرح کھیل کود میں عمر ختم ہوگئی ، وہ جوانی جو میں ظاہر ہوئی، چلی گئی، جبکہ ابھی تک میں نے اس سے اپنی خواہش پوری نہیں کی، اس کے بعد مجھے فنا کی امید ہے بڑھاپے نے مجھ پر میرا مطلب چھپا دیا ہے، میرے نفس کے لیے ہلاکت ہو میں اسے کسی خوبصورت اور ادب میں کبھی نہیں دیکھتا اے میرے نفس ! نہ تو رہے گا نہ خواہش، اللہ تعالیٰ سے ڈر، خوف اور اندیشہ کر، تو حضرت عمر (رض) روپڑے پھر فرمایا : اسی طرح ہر گنگنانے والے کو گنگنانا چاہیے، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : میں کہتا ہوں
اے نفس نہ تو رہے گا اور نہ خواہش، موت کا انتظار کر خوف اور ڈر۔ (ابن السمعانی فی الدلائل)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔