HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

9025

9025- "أنس رضي الله عنه" عن عبد الله بن يزيد بن آدم السلمي الدمشقي، قال: حدثني أبو الدرداء وأبو أمامة الباهلي وأنس بن مالك وواثلة بن الأسقع، قالوا: خرج إلينا رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن نتمارى في أمر الدين، فغضب غضبا شديدا لم يغضب مثله، ثم قال: مه مه يا أمة محمد لا تهيجوا على أنفسكم وهج النار، ثم قال: أبهذا أمرتم؟ أو ليس عن هذا نهيتم؟ أو ليس إنما هلك من كان قبلكم بهذا؟ ثم قال: ذروا المراء لقلة خيره، فإن نفعه قليل، ويهيج العداوة بين الإخوان، ذروا المراء فإن المراء لا تؤمن فتنته. ولا تعقل حكمته، ذروا المراء فإنه يورث الشك ويحبط العمل، ذروا المراء فكفاك إثما أن لا تزال مماريا، ذروا المراء فإن المؤمن لا يماري، ذروا المراء فإن المماري قد تمت خسارته ذروا المراء فأنا زعيم بثلاثة أبيات في الجنة: في ربضها، ووسطها، وأعلاها، لمن ترك المراء وهو صادق، ذروا المراء فإن المماري لا أشفع له يوم القيامة، ذروا المراء فإن أول ما نهاني عنه ربي بعد عبادة الأوثان، المراء، وشرب الخمر، ذروا المراء فإن الشيطان قد يئس أن تعبدوه، ولكن رضي منكم بالتحريش، وهو المراء في دين الله، ذروا المراء فإن بني إسرائيل افترقوا على إحدى وسبعين فرقة، كلها ضالة إلا السواد الأعظم، قال: يا رسول الله وما السواد الأعظم؟ قال: من لا يماري في دين الله، ومن كان على ما أنا عليه اليوم وأصحابي، ولم يكفر أحدا من أهل التوحيد بذنب، ثم قال: إن الإسلام بدأ غريبا وسيعود غريبا، فطوبى للغرباء، قالوا: يا رسول الله وما الغرباء؟ قال: الذين يصلحون إذا فسد الناس، ولا يمارون في دين الله، ولا يكفرون أحدا من أهل التوحيد بالذنب. الديلمي "كر" وقال: قال "حم" عبد الله بن يزيد بن آدم أحاديثه موضوعة وقال إبراهيم بن يعقوب السعدي: أحاديثه منكرة أعوذ بالله أن أذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم في حديثه.
٩٠٢٥۔۔۔ (انس (رض)) عبداللہ بن یزید بن آدم سلمی دمشقی ، فرماتے ہیں : مجھ سے حضرت ابوالدرداء ، ابوامامہ باہلی، انس بن مالک نے روایت کیا۔ فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر تشریف لائے اور ہم دین بحث کررہے تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سخت غضبناک ہوئے، کہ ایسے غصہ کبھی نہ ہوئے تھے، پھر فرمایا : ٹھہروٹھہرو ! اے امت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اوپر جہنم کی آگ نہ بھڑکاؤ، پھر فرمایا : کیا تمہیں اس کا حکم دیا گیا ہے ؟ کیا تمہیں اس سے منع نہیں کیا گیا ؟ تم سے پہلے لوگ اسی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
پھر فرمایا : جھگڑے کو چھوڑ دو کیونکہ اس میں بھلائی بہت کم ہے، اس کا فائدہ بہت تھوڑا ہے، یہ بھائیوں میں عداوت پیدا کرتا ہے، جھگڑے کے فتنہ سے انسان محفوظ نہیں رہ سکتا، اس کی حکمت سمجھ نہیں آتی، (بحث مباحث میں) جھگڑے کو ترک کردو کیونکہ اس سے شک پیدا ہوتا ہے اور عمل باطل ہوجاتا ہے، جھگڑے کو چھوڑدو، تمہارے لیے اتنا گناہ کافی ہے کہ تم ہمیشہ جھگڑتے رہو، جھگڑے کو ترک کردو، کیونکہ ایماندار جھگڑتا نہیں ، جھگڑے کو چھوڑ دو کیونکہ جھگڑنے کا خسارہ پورا ہوگیا، جھگڑا چھوڑ دو ، کیونکہ میں تین گھروں کا جنت میں ذمہ دار ہوں ، سب سے نچلے ، درمیان اور اوپر والے حصہ میں، اس شخص کے لیے جو باوجود سچے ہونے کے جھگڑا چھوڑدے۔
جھگڑا چھوڑدو کیونکہ میں قیامت کے روز جھگڑالو کی شفاعت نہیں کروں گا، جھگڑا چھوڑ دو ، کیونکہ مجھے میرے رب نے بہتوں کی عبادت اور شراب نوشی کے بعد سب سے پہلے جھگڑے سے روکا، جھگڑا چھوڑ دو کیونکہ شیطان اس بات سے تو ناامید ہوچکا ہے کہ اس کی عبادت کی جائے، البتہ وہ تمہیں بھڑکانے پر راضی ہوگیا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے دین میں جھگڑنا ہے ، جھگڑا چھوڑ دو کیونکہ بنی اسرائیل میں اکہتر فرقے اور جماعتیں بنیں ، سب کے سب گمراہ ہیں مگر صرف سواداعظم ہدایت پر ہے لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ سواداعظم کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : جو اللہ تعالیٰ کے دین میں جھگڑتا نہیں اور جو اس راستہ کو اختیار کرلے جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں اہل توحید میں سے کسی کی، کسی گناہ کی وجہ سے تکفیر نہ کرے۔
پھر فرمایا اسلام کی ابتداء انوکھی ہوئی اور وہ پھر انوکھا واجنبی ہو کر لوٹے گا، تو (دین پر عمل کی وجہ سے ) ناآشنا لوگوں کے لیے خوشخبری ہے لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ناآشنا لوگ کون ہیں ؟ جو لوگوں کی (دین میں) خرابیوں کو درست کرتے اللہ تعالیٰ کے دین میں جھگڑتے نہیں اور اہل توحید میں سے کسی کی، کسی گناہ کی بنا پر ےتکفیر نہیں کرتے ۔ (الدیلمی، ابن عساکر وقال مسند احمد، عبداللہ بن یزید بن آدم احادیثہ موضوعہ وقال ابراھیم بن یعقوب السعدی : احادیثہ منکرہ اعوذ باللہ ان اذکر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فی حدیثہ) ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔