HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

9139

9139- "مسند عمر رضي الله عنه" عن عمرو بن شعيب: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قطع لرجل قطيعا، فأغفله، فأخذه رجل فعمله وعمره، فلما كان عمر بن الخطاب طلب الرجل قطيعه، فقال عمر: ألم تعلم أنه كان يعمله ويعمره؟ أكان عبدا لك؟ قال الآخر: قطعه لي رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال عمر: والله لولا أنه قطيع من رسول الله صلى الله عليه وسلم ما أعطيتك شيئا، يا عبد الرحمن بن عوف أقم الأرض براحا1 وأقم عمارتها، ثم خير صاحب القطيع إن أحب أن يأخذها ويؤدي إلى صاحب العمارة فيه عمارتها، وإن أحب يدفعها إلى صاحب العمارة ويأخذ قيمة أرضه براحا فليفعل، ولولا أنه قطيع رسول الله صلى الله عليه وسلم ما أعطيتك شيئا. "عب" وأبو عبيد في الأموال.
٩١٣٩۔۔۔ (مسند عمر (رض)) عمروبن شعیب سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو کوئی جگہ
دی تو اس نے غفلت برتی، کسی اور نے اسے لے کر آباد کرلیا، جب حضرت عمر خلیفہ بنے تو اس شخص نے وہ جگہ طلب کی، تو حضرت عمر نے فرمایا : تمہیں پتہ نہیں کہ فلاں شخص نے اسے کام میں لگاکر آباد کر رکھا ہے ؟ کیا وہ تمہارا غلام تھا ؟ تو اس نے کہا : مجھے وہ جگہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دی تھی، تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اگر وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی (عطا کردہ) زمین نہ ہوتی تو اللہ تعالیٰ کی قسم میں تجھے وہ زمین نہ دیتا۔
عبدالرحمن بن عوف ! بنجرزمین اور عمارت کی قیمت لگاؤ، پھر جائیدادوالے کو اختیار دو چاہے تو زمین لے لے اور آباد کرنے والے کو آباد کردہ زمین دے دے اور اگر چاہے تو آباد کرنے والے دیدے اور اپنی بنجرزمین کی قیمت لینا چاہے تو ایسا بھی کرسکتا ہے اگر یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عطاکردہ جاگیرنہ ہوتی تو (اے مخاطب) میں تجھے اس میں سے کچھ بھی نہ دیتا۔ (عبدالرزاق وابوعبید فی الاموال)
کیونکہ اس شخص نے بےفکری اور غفلت کا مظاہرہ کیا اور دوسرے اس زمین کو ضائع ہونے سے بچایا اس لیے وہ انعام کا مستحق تھا

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔