hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1067

9. کتاب الاذکار والدعوات

معارف الحدیث

1067
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْكَلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " مَا اصْطَفَى اللهُ لِمَلَائِكَتِهِ: سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ " (رواه مسلم)
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ : کلاموں میں کون سا کلام افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : وہ کلام جو اللہ تعالیٰ نے اپنے ملائکہ کے لئے منتخب فرمایا ہے ۔ یعنی “سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ”. (صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ فرشتوں کا خاص ذکر یہی “سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ” ہے ۔ اس حدیث مین اس کلمہ کو سب سے افضل کہا گیا ہے ۔ اور حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کی حدیث میں جودو ہی ورق پہلے درج ہو چکی ہے فرمایا گیا ہے کہ سب سے افضل یہ چار کلمے ہیں : “سُبْحَانَ اللهِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، اللهُ أَكْبَرُ” اور ایک دوسری حدیث میں “لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ” کو افضل الذکر فرمایا گیا ہے ۔ ظاہر ہے کہ ان تینوں باتوں میں کوئی منافات نہیں ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ سب کلمے دوسرے سب کلاموں کے مقابلے میں افضل اور اللہ کو زیادہ محبوب ہیں ۔