hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 110

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

110
Maarif ul Hadith
عَنْ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنْ اُمَّتِىْ مِنَ النَّارِ بِشَفَاعَتِىْ يُسَمَّوْنَ الجَهَنَّمِيِّينَ» (رواه البخارى)
عمران بن حصین سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : ایک گروہ میری امت میں سے میری شفاعت سے دوزخ سے نکالا جائے گا ، جن کو ”جہنمیوں “ کے نام سے یاد کیا جائے گا ۔ (بخاری)

تشریح
ان کی توہین و تنقیص نہ ہو گی ، بلکہ جہنم سے نکالے جانے کی وجہ سے ان کا یہ نام پڑ جائے گا ، جو ان کے لئے خوشی کا باعث ہو گا ، کیوں کہ یہ اللہ کے کرم کو یاد دلائے گا ۔