hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1121

9. کتاب الاذکار والدعوات

معارف الحدیث

1121
Maarif ul Hadith
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الدُّعَاءُ مُخُّ العِبَادَةِ. (رواه الترمذى)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : “دعا عبادت کا مغز اور جوہر ہے” ۔ (جامع ترمذی)

تشریح
عبادت کی حقیقت ہے اللہ کے حضور میں خضوع تذلل اور اپنی بندگی و محتاجی کا مظاہرہ ، اور دعا کا جزو و کل اور اول و آخر اور ظاہر و باطن یہی ہے ، اس لئے دعا بلاشبہ عبادت کا مغز اور جوہر ہے ۔