عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكَّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْوَالِدِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ " (رواه الترمذى وابوداؤد وابن ماجة)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : “تین دعائیں ہیں جو خاص طور سے قبول ہوتی ہیں ، ان کی قبولیت میں شک ہی نہیں ہے ۔ ایک اولاد کے حق میں ماں باپ کی دعا ۔ دوسرے مسافر اور پردیسی کی دعا ۔ تیسرے مظلوم کی دعا ۔” (جامع ترمذی ، سنن ابی داؤد ، سنن ابن ماجہ)
تشریح
ان دعاؤں کی مقبولیت کا خاص راز بھی یہی ہے کہ یہ دعائیں اخلاص سے اور دل سے ہوتی ہیں ۔ اولاد کے لئے ماں باپ کا خلوص تو ظاہر ہے ۔ اسی طرح بےچارےپردیسی اور مظلوم کا دل شکستہ ہوتا ہے ، اور دل کی شکستگی میں اللہ تعالیٰ کی رحمت کو کھینچنے کی خاص طاقت ہے ۔