hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 115

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

115
Maarif ul Hadith
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَشْفَعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَلَاثَةٌ: الْأَنْبِيَاءُ، ثُمَّ الْعُلَمَاءُ، ثُمَّ الشُّهَدَاءُ "(رواه ابن ماجه)
حضرت عثمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”قیامت میں تین طرح کے لوگ (خصوصیت سے) شفاعت کریں گے ، انبیاءؑ ، پھر دین کا علم رکھنے والے ، اور پھر شہداء “۔ (ابن ماجہ)

تشریح
حدیث کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان تین گروہوں سے باہر کا کوئی شخص کسی کی سفارش نہیں کر سکے گا ، بلکہ مطلب یہ ہے کہ خاص شفاعت انہی تین گروہ والوں کی ہو گی ، لیکن ان کے علاوہ بعض ان صالحین کو بھی اذن شفاعت ملے گا جو ان تینوں میں سے کسی گروہ میں بھی نہیں ہوں گے ، بلکہ جیسا کہ دوسری احادیث سے معلوم ہوتا ہے چھوٹے بچے بھی اپنے ماں باپ کی سفارش کریں گے ، اور اعمالِ صالحہ کی بھی شفاعت کریں گے ۔