hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1157

9. کتاب الاذکار والدعوات

معارف الحدیث

1157
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِي الله عَنهُ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «فِي سُجُودِهِ اللهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ دِقَّهُ، وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ» (رواه مسلم)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے سجدے میں (کبھی کبھی) یہ دعا بھی کرتے تھے : “اللهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ الخ” (اے میرے اللہ ! میرے سارے گناہ بخش دے ، چھوٹے بھی ، بڑے بھی ، پہلے بھی ، پچھلے بھی ، کھلے بھی اور ڈھکے چھپے بھی) ۔ (صحیح مسلم)

تشریح
حضرت ابو ہریرہؓ اور حضرت عائشہؓ کی یہ دونوں حدیثیں معارف الحدیث جلد سوم میں بھی ذکر کی جا چکی ہیں ۔