hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 119

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

119
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مَوْضِعُ سَوْطٍ فِي الجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا» (رواه البخارى ومسلم)
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : ”جنت میں ایک کوڑے کی جگہ دنیا و ما فیہا سے بہتر ہے“ ۔ (بخاری و مسلم)

تشریح
عرب کا یہ رواج تھا ، کہ جب چند سواروں کا قافلہ چلتا ، تو جو سوار منزل پر اترتے وقت جہاں قیام کرنا چاہتا ، وہاں اپنا کوڑا ڈال دیتا ، پھر وہ جگہ اس کی سمجھی جاتی ، اور کوئی دوسرا اس پر قبضہ نہ کرتا، تو اس حدیث میں کوڑے کی جگہ سے مراد دراصل اتنی مختصر سی جگہ ہے ، جو کوڑے ڈال دینے سے کوڑا والے سوار کے لیے مخصوص ہو جاتی ہے ، جس میں وہ اپنا بستر لگفا لے ، یا خیمہ ڈال لے ، تو حدیث کا مطلب یہ ہوا کہ جنت کی تھوڑی سے تھوڑی جگہ بھی دنیا و ما فیہا سے بہتر اور زیادہ قیمتی ہے ۔ اور اس میں کیا شبہ ہے ، دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے فانی ہے اور جنت اور اس کی ہر نعمت باقی ہے ، اور فانی اور باقی کا کیا مقابلہ ۔