hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1317

9. کتاب الاذکار والدعوات

معارف الحدیث

1317
Maarif ul Hadith
عَنِ الْأَغَرِّ الْمُزْنِىِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، تُوبُوا إِلَى اللهِ وَاسْتَغْفِرُوا، فَإِنِّي أَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ» (رواه مسلم)
حضرت اغر مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : لوگو ! اللہ کے حضور میں توبہ کرو ، میں خود دن میں سو سو دفعہ اس کے حضور میں توبہ کرتا ہوں ۔ (صحیح مسلم)

تشریح
پہلی حدیث میں “أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً” (دو دفعہ) دراصل صرف کثرت کے بیان کے لئے ہیں ، اور قدیم عربی زبان کا یہ عام محاورہ ہے ، ورنہ حضور ﷺ کے استغفار و توبہ کی تعداد یقیناً اس سے بہت زیادہ ہوتی تھی ۔ جیسا کہ آگے درج ہونے والی حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ظاہر ہوتا ہے ۔