hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1412

10. کتاب المعاملات والمعاشرت

معارف الحدیث

1412
Maarif ul Hadith
عن ابن عمر قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِرُّوا آبَاءَكُمْ يَبِرُّكُمْ أَبْنَاؤُكُمْ وَعِفُّوا تَعِفُّ نِسَاؤُكُمْ. (رواه الطبرانى فى الاوسط)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اپنے آباء (ماں باپ) کی خدمت و فرمانبرداری کرو ، تمہاری اولاد تمہاری فرمانبردار اور خدمت گزار ہو گی اور تم پاک دامنی کے ساتھ رہو تمہاری عورتیں پاک دامن رہیں گی ۔ (معجم اوسط للطبرانی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جو اولاد ماں باپ کی فرمانبرداری اور خدمت کرے گی اللہ تعالیٰ اس کی اولاد کو اس کا فرمانبردار اور خدمت گزار بنا دے گی ، اسی طرح جو لوگ پاکدامنی کی زندگی گزاریں گے ، اللہ تعالیٰ ان کی بیویوں کو پاک دامنی کی توفیق دے گا ۔