hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1465

10. کتاب المعاملات والمعاشرت

معارف الحدیث

1465
Maarif ul Hadith
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيَعْرِفْ شَرَفَ كَبِيرِنَا. (رواه الترمذى وابوداؤد)
عمرو بن شعیب اپنے والد شعیب سے اور وہ اپنے دادا حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو آدمی ہمارے چھوٹوں کے ساتھ شفقت کا برتاؤ نہ کرے اور بڑوں کی عزت کا خیال نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ (جامع ترمذی ، سنن ابی داؤد)

تشریح
ہر معاشرہ اور سماج میں کچھ بڑے ہوتے ہیں اور کچھ ان کے چھوٹے ۔ رسول اللہ ﷺ نے بڑوں کو چھوٹوں کے ساتھ اور چھوٹون کو بڑوں کے ساتھ برتاؤ کے بارے میں بھی ہدایات فرمائی ہیں ۔ اگر ان کا اتباع کیا جائے تو معاشرہ میں وہ خوشگواری اور روحانی سرور و سکونم رہے جو انسانیت کے لئے نعمتِ عظمیٰ ہے ۔ اس سلسلہ کی چند حدیثیں یہاں پڑھ لی جائیں :