hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1534

10. کتاب المعاملات والمعاشرت

معارف الحدیث

1534
Maarif ul Hadith
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفِنَاءِ الكَعْبَةِ، مُحْتَبِيًا بِيَدِهِ» (رواه البخارى)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، بیان رماتے ہیں کہ : میں نے رسول اللہ ﷺ کو بیت اللہ کے صحن میں احتبا کے طور پر (یعنی گوٹ مارے)بیٹھا دیکھا ہے ۔ (صحیح بخاری)

تشریح
احتبا بیٹھنے کا ایک خاص طریقہ ہے ، اس کی صورت یہ ہے کہ دونوں سرینیں اور دونوں پاؤں کے تلوے زمین پر ہوں اور دونوں زانوں کھڑ ہوں اور ان کو دونوں ہاتھوں کے حلقہ میں لے لیا جائے ، یہ اہل تفکر اور اصحاب مسکنت کے بیٹھنے کا طریقہ ہے ، اس کو ہندی میں گوٹ مار کے بیٹھنا بھی کہتے ہیں ۔ روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ اکثر اس طرح بیٹھتے تھے ۔