hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1646

10. کتاب المعاملات والمعاشرت

معارف الحدیث

1646
Maarif ul Hadith
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: «مَرَّ رَجُلٌ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَحْمَرَانِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ» (رواه الترمذى وابوداؤد)
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ تشریف فرما تھے ایک آدمی گزرا اور وہ دونوں کپڑے سرخ رنگ کے پہنے ہوئے تھا ، اس نے حضور ﷺ کو سلام کیا تو آپ ﷺ نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا ۔ (جامع ترمذی ، سنن ابی داؤد)

تشریح
شارحین نے لکھا ہے کہ ان صاحب کے کپڑے شوخ سرخ رنگ کے تھے جو کہ مردوں کے لئے زیبا نہیں اور سلام کا جواب نہ دینا اس پر حضور ﷺ کا عتاب تھا ، اسی حدیث کی بناء پر مردوں کے لئے شوخ وسرخ رنگ کے لباس کو بعض علماء نے حرام کہا ہے اور بعض نے مکروہ ۔ بہرحال حضور ﷺ کی طرف سے سلام کا جواب نہ دیا جانا آپ ﷺ کی سخت ناراضی و ناگواری کی کھلی دلیل ہے ۔ نعوذ بالله من غضب الله وغضب رسوله.