hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1661

10. کتاب المعاملات والمعاشرت

معارف الحدیث

1661
Maarif ul Hadith
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبِسَ جُبَّةً رُومِيَّةً ضَيِّقَةَ الكُمَّيْنِ. (رواه البخارى ومسلم)
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک (دفعہ) رومی جبہ پہنا جس کی آستینیں تنگ تھی ۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی اکثر دوسری روایتوں میں اس کو کی اس حدیث کی اکثر دوسری روایتوں میں اس کو “شامی جبہ” کہا گیا ہے ۔ قرین قیاس یہ ہے کہ شام اس زمانے میں چونکہ رومی حکومت کے زیر اقتدار تھا اس لئے وہاں کی چیزوں کو رومی بھی کہہ دیا جاتا تھا اور شامی بھی ! بہرحال اس حدیث سے معلوم ہو گیا کہ دوسری قوموں کے بنائے ہوئے اور دوسرے ملکوں سےا ٓئے ہوئے کپڑے استعمال کئے جا سکتے ہیں ، اور خود حضور ﷺ نے استعمال فرمائے ہیں ۔