hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 1668

10. کتاب المعاملات والمعاشرت

معارف الحدیث

1668
Maarif ul Hadith
عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ غَزَوْنَاهَا: «اسْتَكْثِرُوا مِنَ النِّعَالِ، فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا انْتَعَلَ» (رواه مسلم)
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ جہاد کے ایک سفر پر روانہ ہو رہے تھے ، میں نے آپ ﷺ کو سنا آپ ہدایت دے رہے تھے کہ : لوگو ! جوتیاں زیادہ لے لو ، کیوں کہ آدمی جب تک پاؤں میں جوتا پہنے رہتا ہے تو وہ سوار کی طرح رہتا ہے ۔ (صحیح مسلم)

تشریح
یہ واقعہ اور تجربہ ہے کہ جو آدمی جوتا پہن کے چلتا ہے وہ بہ نسبت اس شخص کے جو بغیر جوتا پہنے چلے ، تیز بھی چلتا ہے اور کم تھکتا ہے ۔ اس کا پاؤں محفوظ بھی رہتا ہے ۔ یہی مطلب ہے اس کا کہ “وہ سوار کی طرح رہتا ہے” اور ہمارے اس زمانے مین تو فوجیوں کے لئے ان کا خاص جوتا ، ان کی وردی کا جز ہے ۔