hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 187

2. کتاب الرقاق

معارف الحدیث

187
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لُعِنَ عَبْدُ الدِّينَارِ ، وَلُعِنَ عَبْدُ الدِّرْهَمِ . (رواه الترمذى)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : بندہ دینار خدا کی رحمت سے محروم ہو اور بندہ درہم خدا کی رحمت سے دور رہے ۔ (ترمذی)

تشریح
جو لوگ مال و دولت اور دنانیر و دراہم کے پرستار ہیں ، اور انہوں نے دولت ہی کو اپنا معبود اور محبوب و مطلوب بنا لیا ہے اس حدیث میں ان سے بیزاری کا اعلان اور ان کے حق میں بد دعا ہے کہ وہ خدا کی رحمت سے محروم اور دور ہیں ۔
مال و دولت کی پرستش اور بندگی یہ ہے کہ اس کی چاہت اور طلب میں بندہ ایسا گرفتار ہو کہ اللہ کے احکام اور حلال و حرام کی حدود کا بھی پابند نہ رہے ۔