hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 2074

17. کتاب المناقب والفضائل

معارف الحدیث

2074
Maarif ul Hadith
عن أبي هريرة قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: من فضل على أبي بكر وعمر وعثمان وعلي فقد رد ما قلته وكذب ما هم أهله. (رواه الرافعى)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : جس نے ابو بکر و عمر اور عثمان و علی پر (کسی اور کو) فضیلت دی تو ا س نے میری بتلائی ہوئی بات کی تردید کی ، اور یہ چاروں (عنداللہ) جس مرتبے پر ہیں ، اس کی تکذیب کی ۔ (الرافعی)

تشریح
حدیث کسی تشریح کی محتاج نہیں ، اہل حق کا اس پر اجماع اور اتفاق ہے کہ یہ چاروں حضرات تمام امت میں افضل ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اس بارے میں واضح ہیں جو کوئی بد عقیدہ شخص کسی دوسرے کو ان چاروں سے افضل جانے تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ارشادات کی تردید اور مخالفت کا مرتکب ہوا ۔