hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 2084

17. کتاب المناقب والفضائل

معارف الحدیث

2084
Maarif ul Hadith
عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : بَلَغَنِيْ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ جُرِحَ يَوْمَ أُحُدٍ إحْدَى وَعِشْرِين جِرَاحَةٌ ، وَجُرْح فِي رِجْلَه فَكَان يَعْرُجُ مِنْهَا. (أبو نعيم وابن عساكر).
ابراہیم بن سعد (تابعی) سے روایت ہے انہو نے بیان کیا کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کو غزوہ احد میں (تیروں اور تلواروں کے) اکیس زخم آئے تھے ، ان کا پاؤں بھی زخمی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ لنگڑا کر چلتے تھے ۔ (ابو نعیم ابن عساکر)

تشریح
معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس گزوہ اھد میں شدید طور پر زخمی ہوئے تھے ، بلاشبہ بڑے خوش نصیب اور بلند مرتبہ ہیں وہ سب حضرات جو اس غزوہ میں شہید یا شدید طور پر زخمی ہوئے ، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عبدالرحمٰن بن عوفؓ بھی انہیں خوش نصیبوں میں سے ہیں ۔