hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 412

4. کتاب الطہارت

معارف الحدیث

412
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِىِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَأَرَادَ أَنْ يَبُولَ ، فَأَتَى دَمِثًا فِي أَصْلِ جِدَارٍ فَبَالَ ، ثُمَّ قَالَ : صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ « إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَبُولَ فَلْيَرْتَدْ لِبَوْلِهِ مَوْضِعًا » (رواه ابوداؤد)
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا ، آپ کو پیشاب کا تقاضا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دیوار کے نیچے نرم اور نشیبی زمین کی طرف آئے اور وہاں پیشاب سے فارغ ہوئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو پیشاب کرنا ہو تو اس کے لئے مناسب جگہ تلاش کرے ۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ پیشاب کے لئے ایسی جگہ تلاش کر کے بیٹھنا چاہئے جہاں پردہ بھی ہو اور اپنے اوپر چھینٹے پڑنے کا خطرہ نہ ہو اور رخ بھی غلط نہ ہو ۔
اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں اسکے پاک پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر جس نے امت کو پیشاب پاخانے تک کے آداب سکھائے ۔