hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 414

4. کتاب الطہارت

معارف الحدیث

414
Maarif ul Hadith
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي جُحْرٍ » (رواه ابوداؤد والنسائى)
حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی ہرگز کسی سوراخ میں پیشاب نہ کرے ۔ (سنن ابی داؤد و سنن نسائی)

تشریح
جنگل میں اور اسی طرح گھروں میں جو سوراخ ہوتے ہین وہ عموماً حشرات الارض کے ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی گنوار آدمی یا نادان بچہ کسی سوراخ میں پیشاب کرے تو ایک تو اس میں رہنے والے حشرات الارض کو بے ضرورت اور بے فائدہ تکلیف ہو گی ، دوسرے یہ خطرہ ہے کہ وہ سوراخ سانپ یا بچھو جیسی کسی زہریلی چیز کا ہو اور وہ اچانک نکل کر کاٹ لے ایسے واقعات بکثرت نقل بھی کئے گئے ہیں ، بہر حال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جو امت کے ہر طبقے کے لئے اصل مربی اور معلم ہیں) سوراخ میں پیشاب کرنے سے ان ہی وجوہ سے بتاکید منع فرمایا ہے ۔