hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 417

4. کتاب الطہارت

معارف الحدیث

417
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِىْ ذَرٍّ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ ، قَالَ : « الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي » (رواه النسائى)
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قضاء حاجت سے فارغ ہو کر بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو کہتے “ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ” الخ الخ (اس اللہ کے لئے حمد و شکر جس نے مجھ سے گندگی دور فرمائی اور مجھے عافیت بخشی) ۔ (سنن نسائی)

تشریح
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی اوپر والی حدیث سے معلوم ہوا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء سے باہر آ کر “ غُفْرَانَكَ ” کہتے تھے اور حضر ابو ر غفاریؓ کی اس حدیث سے یہ دوسری دعا معلوم ہوئی ۔ واقعہ یہ ہے کہ مضمون کے لحاظ سے یہ دونوں دعائیں موقع کے بہت مناسب اور بر محل ہیں ، اس لئے خیال یہ ہے کہ کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے ہوں گے اور کبھی وہ ۔ واللہ اعلم ۔