hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 42

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

42
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا» (رواه ابو داؤد والدارمى)
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : “مسلمانوں میں زیادہ کامل ایمان اُس کا ہے جس کے اخلاق زیادہ اچھے ہیں”۔ (ابو داؤد ، دارمی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ کمال ایمان کا انحصار حسنِ اخلاق پر ہے ، پس اخلاق میں جو جتنا بلند ہو گا ، اسی قدر اس کا ایمان کامل ہو گا ، یا اسی کو یوں کہہ لیجئے کہ حسنِ اخلاق کمالِ ایمان کا لازمی نتیجہ اور ثمرہ ہے ، لہذا جس شخص کا ایمان جتنا کامل ہو گا ، اسی کی نسبت سے اسکے اخلاق بلند ہوں گے ۔ یہ نہں ہو سکتا کہ کسی شخص کو ایمان کی حقیقت تو نصیب ہو ، لیکن اُس کے اخلاق اچھے نہ ہوں ۔