بْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ : كَانَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ « إِذَا تَوَضَّأَ ، حَرَّكَ خَاتَمَهُ » (رواه الدار القطنى وابن ماجه)
حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کا وضو فرماتے تھے تو انگلی میں پہنی ہوئی اپنی انگوٹھی کو بھی حرکت دیتے تھے (تاکہ پانی اس جگہ بھی اچھی طرح پہنچ جائے اور کوئی شک و شبہ باقی نہ رہے) ۔ (سنن دار قطنی ، سنن ابن ماجہ)
تشریح
مندرجہ بالا حدیثوں میں وضو کے سلسلہ کے جن جن اعمال کا ذکر ہے ، مثلاً ڈاڑھی اور ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا ، کانوں کے اندر باہر کا اچھی طرح مسح کرنا اور ان کے سوراخوں تک بھی انگلیاں پہنچانا ، اسی طرح ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی کو حرکت دینا ، یہ سب وضو کے تکمیلی آداب ہیں جن کا اہتمام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی فرماتے تھے ، اور اپنے قول و عمل سے دوسروں کو بھی ان کی تعلیم و ترغیب دیتے تھے ۔