hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 66

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

66
Maarif ul Hadith
عَنِ بْنَ عُمَرَ قال قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ، حَتَّى الْعَجْزِ وَالْكَيْسِ، أَوِ الْكَيْسِ وَالْعَجْزِ» (رواه مسلم)
عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہر چیز تقدیر سے ہی ، یہاں تک کہ آدمی کا ناکارہ اور ناقابل ہونا ، اور قابل و ہوشیار ہونا بھی تقدیر ہی سے ہے ۔“

تشریح
مطلب یہ ہے کہ آدمی کی صفات قابلیت و ناقابلیت ، صلاحیت و عدم صلاحیت ، اور عقلمندی و بےوقوفی وغیرہ بھی اللہ کی تقدیر ہی سے ہیں ، الغرض اس دنیا میں جو کوئی جیسا ، اور جس حالت میں ہے وہ اللہ کی قضاء و قدر کے ماتحت ہے ۔