hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 75

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

75
Maarif ul Hadith
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا فَرَغَ مِنْ دَفْنِ الْمَيِّتِ وَقَفَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: «اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ، وَسَلُوا لَهُ بِالتَّثْبِيتِ، فَإِنَّهُ الْآنَ يُسْأَلُ» (رواه ابو داؤد)
حضرت عثمانؓ ہی سے روایت ہے ، کہ رسول اللہ ﷺ کا طریقہ تھا ، کہ جب میت کے دفن سے فارغ ہو جاتے ، تو قبر کے پاس کھڑے ہوتے اور فرماتے ، کہ : اپنے اس بھائی کے لئے اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دُعا کرو ، اور یہ بھی استدعا کرو ، کہ اللہ تعالیٰ اس کو سوالوں کے جواب میں ثابت قدم رکھے ، کیوں کہ اس وقت اس سے پوچھ گچھ ہو گی ۔