hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 83

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

83
Maarif ul Hadith
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللهِ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ الْخَلْقِ
عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے ، کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ، کہ : ”قیامت نہیں قائم ہو گی ، مگر بدترین آدمیوں پر“ ۔

تشریح
مطلب یہ ہے کہ اللہ سے تعلق رکھنے والے اچھے لوگ جب سب ختم ہو جائیں گے اور یہ دنیا جب صرف بدکرداروں اور خدا فراموشوں ہی کی دنیا رہ جائے گی ، تب اللہ کے حکم سے قیامت آ جائے گی ۔