hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 848

6. کتاب الزکوٰۃ

معارف الحدیث

848
Maarif ul Hadith
عَنِ بْنِ عُمَر أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَهُوَ عَلَى المِنْبَرِ وَهُوَ يَذْكُرُ الصَّدَقَةَ وَالتَّعَفُّفَ عَنِ الْمَسْأَلَةِ اليَدُ العُلْيَا خَيْرٌ مِنَ اليَدِ السُّفْلَى ، فَاليَدُ العُلْيَا : هِيَ المُنْفِقَةُ ، وَالسُّفْلَى : هِيَ السَّائِلَةُ. (رواه البخارى ومسلم)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کا اور مانگنے سے پرہیز کرنے کا ذکر کرتے ہوئے بر سر منبر ایک دن فرمایا : اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے ، اوپر والا ہاتھ دینے والا ہوتا ہے اور نیچے والا ہاتھ لینے والا ہوتا ہے ۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ دینے والے کا مقام اونچا اور عزت کا ہے ، اور مانگنے والے کا نیچا اور ذلت کا ۔ اس لیے مومن کو دینے والا بننا چاہئے اور سوال کی ذلت سے اپنے کو حتی الامکان بچانا ہی چاہئے ۔